کراچی گل پلازہ سانحہ — 33 گھنٹوں بعد آگ پر قابو، ہلاکتیں 14 تک جا پہنچیں

Karachi Gul Plaza Fire Incident

کراچی کے مصروف علاقے میں واقع گل پلازہ میں بھڑکنے والی خوفناک آگ بالآخر 33 گھنٹے کی طویل جدوجہد کے بعد مکمل طور پر بجھا دی گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے مزید چار لاشیں برآمد کیں، جس کے بعد اس افسوسناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہو گئی جبکہ 22 زخمی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران ایک کمسن بچے سمیت تین افراد کے جسمانی اعضا بھی ملے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پانچ لاشیں اس حد تک جھلس چکی ہیں کہ ان کی فوری شناخت ممکن نہیں۔

چیف فائر آفیسر نے بتایا کہ عمارت میں اب بھی کولنگ کا عمل جاری ہے تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کا خطرہ نہ رہے۔ امدادی کارروائیوں کے لیے کٹر مشینوں سے کھڑکیوں کو کاٹاجا رہا ہے جبکہ ہتھوڑوں کی مدد سے دیواروں کو جزوی طور پر گرایا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پلازہ کی ساخت نہایت غیر محفوظ ہو چکی ہے، طویل وقت تک اندر موجود رہنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے۔ اسی لیے ریسکیو اہلکار صرف نسبتاً محفوظ حصوں میں محدود وقت کے لیے داخل ہو کر فوراً واپس نکل آتے ہیں۔

چیف فائر آفیسر کے مطابق تیسری منزل پر کسی فرد کے پھنسے ہونے کے امکان کے پیشِ نظر اتوار کی شب فائر فائٹرز نے انتہائی خطرناک حالات میں عمارت کے اندر داخل ہو کر آپریشن جاری رکھا۔

ریسکیو ٹیموں نے جلی ہوئی دکانوں میں محدود پیمانے پر تلاش کی، جہاں اہلکار بلند آواز میں صدائیں لگا کر زندگی کی کوئی نشانی تلاش کرتے رہے۔ موقع پر تھرمل کیمرے نصب کیے گئے تاکہ ملبے میں ممکنہ انسانی موجودگی کا سراغ لگایا جا سکے۔ ملنے والے انسانی اعضا کو سول اسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

ادھر پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے موبائل نمبرز حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ 26 موبائل فونز کی آخری لوکیشن گل پلازہ ہی ظاہر کر رہی ہے، جس نے خدشات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

یہ سانحہ نہ صرف کئی خاندانوں کے لیے قیامت بن کر آیا بلکہ شہر میں عمارتوں کی حفاظت اور ہنگامی انتظامات پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر گیا ہے۔

Karachi Gul Plaza Fire Incident

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Karachi Gul Plaza Fire Incident and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Karachi Gul Plaza Fire Incident to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   177 Views   |   18 Jan 2026
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 19 January 2026)

کراچی گل پلازہ سانحہ — 33 گھنٹوں بعد آگ پر قابو، ہلاکتیں 14 تک جا پہنچیں

کراچی گل پلازہ سانحہ — 33 گھنٹوں بعد آگ پر قابو، ہلاکتیں 14 تک جا پہنچیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کراچی گل پلازہ سانحہ — 33 گھنٹوں بعد آگ پر قابو، ہلاکتیں 14 تک جا پہنچیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts