ہاتھ کا قیمہ
اجزاء:
•بکرے کا قیمہ _____ 1 کلو
•سویا سوس_____ 2 کھانے کے چمچ
•ادرک٬ لہسن پیسٹ_____ 1 کھانے چمچ
•نمک _____حسب ذائقہ
•لال مرچ_____ 10 عدد
•ہری مرچ کٹی ہوئی_____ 6 عدد
•ہرا دھنیا_____ 1 گڈی
•تیل_____ 3 کھانے کے چمچ
ترکیب:
ایک کڑاہی میں قیمہ٬ ادرک٬ لہسن پیسٹ٬ سویا سوس اور نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر رکھ دیں-
جب قیمے کا پانی خشک ہوجائے تو تیل٬ لال اور ہری مرچ٬ ڈال کر بھون لیں-
ہرا دھنیا ڈال کر گرم پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں.
Posted By: Ramsha, Lahore