نہاری
اجزاء:
•بیف_____ 1 کلو
•آئل_____ آدھ کپ
•پیاز_____ 2 عدد
•سفید زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ
•ادرک لہسن کا پیسٹ_____ 2 چائے کا چمچ
•ہری مرچ_____ 5 عدد
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•سفید زیرہ پیسا ہوا_____ ڈیڑھ چائے کا چمچ
•دھنیا پیسا ہوا_____ ڈیڑھ چائے کا چمچ
•دار چینی،بڑی ایلا یچی،چھوٹی، ایلا یچی،لونگ،تیز پتہ،جائفل_____ پیسا ہوا 2 چائے کا چمچ
•لال مرچ پیسی ہوئی_____ آدھ چائے کا چمچ
•ہلدی_____ 1 چائے کا چمچ
•سونف پیسی ہوئی_____ ڈیڑھ چائے کا چمچ
ترکیب:
پکانے والے بر تن میں آئل، پیاز، سفیدزیرہ ثابت ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔
پھر ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر لا ئٹ براؤن ہونے تک پکائیں۔
پھر بیف، ہری مرچ ثابت،نمک، زیرہ پاؤڈر،دھنیا پیسا ہوا،(دار چینی،بڑی ایلا یچی،چھوٹی ایلا یچی،لونگ،تیز پتہ،جائفل)، پیسا ہو،لال مرچ،ہلدی ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں۔
گرم پانی ڈال کر بیف کو گالنے تک پکائیں۔
گل جانے پر تھوڑے سے پانی میں سونف ملا کر ڈال دیں
اپکی بیف نہاری تیا ر ہے۔
Posted By: Amna, Shadadpur