Mutton Paya Recipe in Urdu

Mutton Paya
chef Recommended By Chef
time-clock 00.45 To Prep
time-clock 03.00 To Cook
6 Servings
Tips About Recipe

11791 Views 0 Comments

مٹن پایا
اجزاء:
•بکرے کے پائے_____ 12 عدد
•ہرا دھنیا_____ 1 گٹھی باریک کٹا ہوا
•دہی_____ 1 پیالی
•چھوٹی پیاز_____ 2 عدد
•لیموں کا رس_____ 3 چائے کے چمچ
•ہری مرچ_____ 4 عدد باریک کٹی ہوئی
•ہلدی_____ 1 چائے کا چمچ
•گرم مصالحہ_____ 1 چائے کا چمچ پسا ہوا
•زیرہ_____ 1 چائے کا چمچ بھنا اور پسا ہوا
•لال مرچ_____ 1 کھانے کا چمچ پسی ہوئی
•ادرک لہسن کا پیسٹ_____ 1 کھانے کا چمچ
•دھنیا_____ 2 کھانے کے چمچ پسا ہوا
•تیل_____ حسب ضرورت
•ادرک_____ حسب ضرورت باریک کٹی ہوئی
•نمک_____ حسب ذائقہ

پائے دھونے کے لیے:
•آٹا _____ آدھی پیالی

پائے گلانے کے لیے:
•ثابت لہسن_____ 2 عدد
•پانی_____ 4 سے پانچ گلاس
•سونف_____ 1 چائے کا چمچ
•ثابت دھنیا_____ 1 کھانے کے چمچ
•نمک_____ حسب ذائقہ

ترکیب:
بکرے کے پائے دھوئے بغیر اُن پر آٹا یا آٹے کی بھوسی لگاکر آدھے گھنٹے کے لیے چھلنی میں رکھیں۔
پھر گرم پانی سے دھولیں۔
اب دھلے ہوئے پائے ایک دیگچی میں چار سے پانچ گلاس پانی، سونف، ثابت دھنیا، ثابت لہسن اور نمک کے ساتھ پکنے دیں۔
جب وہ گل جائیں تو بڑی ہڈیاں نکالیں اور یخنی چھان لیں۔
ایک دیگچی میں تیل گرم کرکے اس میں چھوٹی پیاز گولڈن براؤن کرکے نکالیں اور ٹشو پر پھیلا دیں، تاکہ وہ خستہ ہوجائے۔
پھر خستہ پیاز کو ہاتھ سے کچل کر دہی میں ملائیں۔
ساتھ ہی ہلدی، ادرک لہسن کا پیسٹ، دھنیا، بھنا اور پسا زیرہ اور پسی لال مرچ شامل کرکے واپس دیگچی میں ڈالیں اور ہلکا سا بھون کر پائے ڈال دیں۔
اب انھیں پانچ سے آٹھ منٹ بھون کر چھانی ہوئی یخنی اور پھر پسا گرم مصالحہ شامل کرکے ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب چکنائی اوپر آجائے تو دوبارہ گرم مصالحہ، لیموں کا رس، باریک کٹی ہری مرچ، باریک کٹا ہرا دھنیا اور ادرک ڈال کر دَم پر رکھیں۔
آخر میں گرم گرم نان کے ساتھ سرو کریں۔

Posted By: Ayman, Mansehra

Find out the Mutton Paya Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Beef & Mutton. Mutton Paya is very famous in desi people. At KFoods you can find Mutton Paya and all the urdu recipes in a very easiest way.

Mutton Paya

Mutton Paya in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Beef & Mutton.

Latest Articles

Reviews & Comments