20 سال گھر میں رہا، ماں باپ کے بعد سب نے دھتکار دیا۔۔ آؤچ آؤچ کر کے سب کو ہنسانے والے 'اسپیرو' کی اپنی زندگی کتنی مشکل تھی؟ بتاتے ہوئے جذباتی

Social Media Star Sparrow Butt Talks About His Personal Life

اسپیرو بٹ پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریئیٹر ہیں، جنہوں نے ابتدا میں اپنے جرات مندانہ اور نسوانی انداز کے کانٹینٹ سے سوشل میڈیا پر پہچان بنائی۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا کیریئر کا آغاز دبئی سے کیا۔ آج کل وہ اپنے منفرد منی فوڈ ولاگز کی وجہ سے خبروں میں ہیں، جہاں ان کا کھانا چکھنے کا انداز اتنا وائرل ہوا کہ کئی لوگ ان کی نقل کرنے لگے۔ اس وقت وہ امریکہ میں مقیم ہیں۔

حال ہی میں اسپیرو بٹ کے ایک انٹرویو کی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے تلخ تجربات، مسلسل بُلنگ (ڈرانا دھمکانا) اور جسمانی تشدد کے بارے میں کھل کر بات کی۔

اپنی ذاتی زندگی بیان کرتے ہوئے اسپیرو بٹ نے کہا، "میں والدین کا اکلوتا ہوں، بہت کم عمر تھا جب میری زندگی میں کچھ ایسی کمزوریاں تھیں جن پر میرا بس نہیں چلتا تھا۔ میرا رجحان نسوانیت کی طرف تھا اور میرے والدین اس حقیقت سے آگاہ تھے۔ والدین اپنے بچوں کی کمزوریوں کو سمجھتے ہیں۔ میرے اندر کچھ ایسی صفات تھیں جنہیں میں بدل نہیں سکتا تھا۔ اسی وجہ سے مجھے باہر کھیلنے کی اجازت نہیں تھی اور میری زندگی کے پہلے بیس سال زیادہ تر گھر کی چار دیواری میں گزرے۔ میں صرف اسکول اور یونیورسٹی جاتا تھا؛ میں نے بینکنگ اینڈ فنانس میں ایم بی اے کیا ہے۔ میرے والد مجھے وقت سے دس منٹ پہلے چھوڑتے اور دس منٹ پہلے واپس لے جاتے تھے۔"

انہوں نے مزید بتایا، "بیس سال میرا کوئی دوست نہیں بنا۔ لوگ میری نسوانی خصوصیات کی وجہ سے مجھ سے دوستی نہیں کرنا چاہتے تھے۔ میرے اندر نرمی اور نزاکت تھی جو عموماً خواتین میں سمجھی جاتی ہے، اسی لیے لڑکیاں میری دوست بن جاتیں، مگر وہ مجھے دوسروں سے متعارف کرواتے ہوئے شرم محسوس کرتیں۔ یہ بات مجھے اندر سے توڑ دیتی تھی کیونکہ میں جذباتی طور پر جُڑ جاتا تھا۔"

والدین کی بات پر انہوں نے بتایا کہ، "میرے والد کی وفات کو 8 اور والدہ کو 7 سال ہوچکے ہیں۔ ان کے جانے کے بعد ننیال ددیال سب نے مجھ سے تعلق ختم کر لیا۔ میں مکمل طور پر تنہا رہ گیا۔ اسی تنہائی میں اللہ نے مجھے اپنے قریب کر لیا اور میری زندگی سے خودبخود منفی لوگوں کو دور کر دیا۔ میں تنہائی پسند شخص ہوں، سوشل میڈیا پر جو ہے وہ صرف ایک کردار ہے اور کچھ نہیں۔"

اسپیرو بٹ کی کہانی صرف ایک ڈیجیٹل کریئیٹر کی نہیں، بلکہ اس حوصلے کی مثال ہے جو تنقید، تنہائی اور تکلیف کے باوجود انسان کو آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتی ہے۔

Social Media Star Sparrow Butt Talks About His Personal Life

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Social Media Star Sparrow Butt Talks About His Personal Life and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Social Media Star Sparrow Butt Talks About His Personal Life to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   804 Views   |   06 Jan 2026
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 07 January 2026)

20 سال گھر میں رہا، ماں باپ کے بعد سب نے دھتکار دیا۔۔ آؤچ آؤچ کر کے سب کو ہنسانے والے 'اسپیرو' کی اپنی زندگی کتنی مشکل تھی؟ بتاتے ہوئے جذباتی

20 سال گھر میں رہا، ماں باپ کے بعد سب نے دھتکار دیا۔۔ آؤچ آؤچ کر کے سب کو ہنسانے والے 'اسپیرو' کی اپنی زندگی کتنی مشکل تھی؟ بتاتے ہوئے جذباتی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 20 سال گھر میں رہا، ماں باپ کے بعد سب نے دھتکار دیا۔۔ آؤچ آؤچ کر کے سب کو ہنسانے والے 'اسپیرو' کی اپنی زندگی کتنی مشکل تھی؟ بتاتے ہوئے جذباتی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔

Get Alerts