Palak Aloo Ke Kabab Recipe in Urdu

Find delicious Palak Aloo Ke Kabab recipes in Urdu with our easy-to-cook recipes crafted with our simple cooking tips with proper step-by-step instructions, required ingredients, and cooking time. Palak Aloo Ke Kabab recipe is one of the common and most searched dishes in the Vegetables & Pulses recipes category. Enhance your cooking journey and enjoy creating Palak Aloo Ke Kabab recipes in Urdu with available user-friendly, procedure instructions in Urdu recipes.

Palak Aloo Ke Kabab
chef Recommended By Chef
Tips About Recipe

6108 Views 0 Comments

پالک آلو کے کباب
اجزاء:
•پالک_____ 1 کپ باریک کٹی ہوئی
•کشمش_____ 1 کھانے کا چمچ کٹی ہوئی
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•بڑے آلو_____ 3 عدد اُبلے اور چھیلے ہوئے
•لہسن_____ 5 جوئے کُٹا ہوا
•نمک_____ حسبِ ذائقہ
•پنیر_____ 1 کپ کدوکش
•کاجو_____ آدھا کپ کُٹا ہوا
•سرخ مرچ_____ حسبِ ضرورت
•کارن فلور_____ 1 کھانے کا چمچ
•ہری مرچ_____ 2 عدد کٹی ہوئی
•ادرک_____ 1 انچ کا ٹکڑا باریک کٹا ہوا
•پودینہ_____ 3 چار پتیاں
•تیل_____ فرائی کرنے کے لیے
•ڈبل روٹی کا چورا_____ کبابوں پر لگانے کے لئے

ترکیب:
ابلے ہوئے آلوؤں کے ساتھ دیئے گئے تمام مصالحے مکس کرکے ایک پیڑا سا بنائیں اور الگ رکھ دیں۔
پھر پانی ابال لیں اور پالک کو اس پانی میں شامل کر کے پکائیں۔
تھوڑی دیر بعد پالک نکال کر ٹھنڈے پانی میں ڈالیں اور نتھارنے کے بعد اس میں ساتھ دیئے گئے تمام مصالحے سوائے کارن فلور کے شامل کریں۔
پھر اچھی طرح مکس کرکے اس آمیزے کو کسی نان اسٹک برتن میں ہلکی آنچ پر پکائیں اور کارن فلور بھی شامل کر دیں۔
جب آمیزہ خشک ہو کر پیڑے کی شکل اختیار کرلے تو اتار کر ٹھنڈا کرلیں۔
آلو اور پالک کے مکسچر کو الگ الگ پانچ سے سات حصوں میں تقسیم کرکے انہیں کوفتوں کی طرح گول بنالیں۔
اب آلو سے تیار کیا ہوا کوفتہ ہتھیلی کے درمیان رکھ کر چپٹا کریں اور اس پر پالک کے آمیزے کا کوفتہ رکھ کر ذرا سا دباتے ہوئے اسے آلو کے آمیزے میں بند کرتے ہوئے بیضوی شکل کا کباب بنالیں۔اسی طرح تمام کباب تیار کرکے ان کو کارن فلور یا ڈبل روٹی کے چورے میں لپیٹ کر کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
نان اسٹک فرائنگ پین میں آئل گرم کرکے ان کبابوں کو فرائی کریں۔جب تمام اطراف سے سنہری ہو جائیں تو چھری سے درمیان میں کاٹ کر دو حصے کردیں۔ٹماٹو سوس یا چٹنی کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔

Posted By: Ashhad, karachi

Find out the Palak Aloo Ke Kabab Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Vegetables & Pulses. Palak Aloo Ke Kabab is very famous in desi people. At KFoods you can find Palak Aloo Ke Kabab and all the urdu recipes in a very easiest way.

Palak Aloo Ke Kabab

Palak Aloo Ke Kabab in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Vegetables & Pulses.

Reviews & Comments