Dahi Wala Chicken Korma
• پیاز کو لونگ، دار چینی، ہری الائچی، جائفل اور جاوتری کے ساتھ پیس کر ایک طرف رکھ دیں۔
• اب تیل گرم کرکے اس میں چکن کے ٹکڑے، ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر پانچ منٹ کے لیے فرائی کر لیں۔
• پھر اس میں پسی لال مرچ، پسا دھنیا، دہی اور پیاز کا مکسچر شامل کرکے اچھی طرح پکالیں۔
• اب اسے ہلکی آنچ پر ڈھک کر چھوڑ دیں، یہاں تک کہ چکن گل جائے۔
• پھر اسے پندرہ منٹ کے لیے دم پر چھوڑ دیں۔
• آخر میں کیوڑا چھڑکیں اور شیر مال کے ساتھ سرو کریں۔