Low Fat Butter Chicken Recipe in Urdu

Low Fat Butter Chicken
Recommended By Chef 00.15 To Prep
As Desired Servings 00.30 To Cook
Tips About Recipe 653 Views
0 Comments

کم چکنائی والی چکن مکھنی

اجزاء:
بٹر چکن کھانے کا دل تو بہت چاہتا ہے مگر بٹر کی چکنائی سے گھبراتے ہیں تو کم چکنائی والا بٹر چکن اس طریقے سے پکائیں اور مزے سے کھائیں

1. چکن (بون لیس)___ آدھ کلو
2. ادرک اور لہسن پیسٹ___ 2 چائے کے چمچ
3. نمک___ حسبِ ذائقہ
4. پیاز (باریک کٹی ہوئی)___ 2 عدد
5. دہی___ آدھی پیالی
6. دھنیا پاؤڈر___ 1 کھانے کا چمچ
7. ہلدی___ 1 چمچ
8. زیرہ پِسا ہوا___ 1 کھانے کا چمچ
9. پسی ہوئی لال مرچ___ 1 چائے کا چمچ
10. گرم مصالحہ پسا ہوا___ 1 چائے کا چمچ
11. کالی مرچ پسی ہوئی___ آدھ چمچ
12. ٹماٹر کا پیسٹ___ 1 پیالی
13. لیموں کا رس___ 2 چائے کے چمچ
14. مکھن___ 2 کھانے کے چمچ
15. کارن فلور___ 2 کھانے کے چمچ
16. کوکنگ آئل___ 2 کھانے کے چمچ
17. کوکنگ آئل___ 2 کھانے کے چمچ
18. پودینہ___ چھڑکنے کے لئے

سب سے پہلے آپ چکن کو اچھی طرح دھو کر خشک کرلیں۔
• اب ایک پیالے میں دہی، کالی مرچ پائوڈر، لال مرچ پائوڈر، ہلدی، لیموں کا رس، دھنیا، پسا ہوا زیرہ، گرم مصالحہ اور کارن فلور ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔
• اب اس مکس مصالحے کو چکن میں لگا کر فریج میں رکھ دیں۔
• پتیلی میں آئل ڈالیں اور گرم کرلیں پھر کٹی ہوئی پیاز ڈالیں اور برائون کرلیں۔
• پھر ادرک لہسن کا پیسٹ اور نمک ڈال کر پانچ منٹ تک پکائیں۔
• اب اس میں ٹماٹر کا پیسٹ اور مصالحہ لگی ہوئی چکن ڈالیں کچھ دیر چمچ چلائیں اور بیس منٹ کے لئے ڈھکن ڈھک دیں۔
• اب ڈھکن ہٹا کر اس میں چمچ چلائیں اچھی طرح چکن کو بھون لیں۔
• پھر اس میں آدھ کپ پانی ڈالیں اور دو چمچ مکھن ڈال کر پکائیں۔
• لیجیئے ہوگیا تیار ۔۔۔ تو اب کھائیں چربی اور کولیسٹرول کی فکر سے آزاد ہو کر مزے دار سا کم چکنائی والا بٹر چکن

Posted By: Humaira, karachi

Find out the Low Fat Butter Chicken Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Low Fat Butter Chicken is very famous in desi people. At KFoods you can find Low Fat Butter Chicken and all the urdu recipes in a very easiest way.

Low Fat Butter Chicken

Low Fat Butter Chicken in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

مزید مرغ روغن ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment