Chicken Handi Recipe in Urdu

Chicken Handi
Recommended By Chef 00.15 To Prep
4 Servings 00.30 To Cook
Tips About Recipe 61 Views
0 Comments

چکن ہانڈی

اجزاء:
1. پیاز_____ 3 عدد
2. ٹماٹر_____ باریک کٹے ہوئے 3 عدد
3. بڑی الائچی_____ 1
4. چھوٹی الائچی_____ 2 سے 3 عدد
5. ثابت کالی مرچ _____ 5 سے 6 عدد
6. تیز پات_____ 2 عدد
7. لال مرچ_____ 4 سے 5
8. نمک_____ حسب ذائقہ
9. ادرک لہسن پیسٹ_____ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
10. اجوائن_____ ڈیڑھ چائے کے چمچ
11. لال مرچ پاؤڈر_____ حسب ذائقہ
12. ہلدی پاؤڈر_____ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
13. دھنیہ پاؤڈر_____ ڈیڑھ کھانے کے چمچ
14. کشمیری لال مرچ_____ ایک کھانے کا چمچ
15. ہری مرچ_____ 3 سے 4
16. کاجو_____ 5 سے 6
17. دہی_____ پھٹا ہوا ایک کپ
18. چکن_____ آدھ کلو
19. تیل_____ آدھ کپ
20. کریم_____ 2 سے 3 کھانے کے چمچ
21. گرم مصالحہ پاؤڈر_____ ڈیڑھ چائے کا چمچ
• پیالے میں پیاز کو گرائنڈ کی مدد سے پیس لیں، ٹماٹر، بڑی الائچی، چھوٹی الائچی، ثابت کالی مرچ، تیز پات، سوکھی لال مرچ، نمک، ادرک لہسن پیسٹ، اجوائن، لال مرچ پاؤڈر، ہلدی، دھنیہ پاؤڈر، کشمیری لال مرچ، ہری مرچ، کاجو اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
• چکن ڈال کر پھر سے اچھی طرح مکس کریں اور 30 منٹ کے لیے میرینیٹ ہونے دیں۔
• اس کے بعد ہانڈی میں تیل ڈالیں اور میرینیٹ ہوئی چکن شامل کریں اور 4 سے 5 منٹ کے لیے پکا لیں۔
• بعدازاں ہانڈی کو ڈھک دیں اور آٹے سے سیل کردیں اور 30 سے 40 منٹ کے لیے پکنے دیں۔
• چولھا بند کردیں اور اس میں کریم اچھی طرح مکس کرلیں۔
• ہانڈی کو پھر سے آنچ پر رکھیں، گرم مصالحہ شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں، ڈھک کر 4 سے 5 منٹ کے لیے پکالیں۔
• آخر میں ہری مرچوں کے ساتھ سجاوٹ کرکے گرما گرم نان کے ساتھ گرم والوں کے سامنے پیش کریں۔

Posted By: saima, karachi

Find out the Chicken Handi Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Chicken Handi is very famous in desi people. At KFoods you can find Chicken Handi and all the urdu recipes in a very easiest way.

Chicken Handi

Chicken Handi in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

مزید مرغ روغن ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment