Zinger Burger Restaurant Style Recipe in Urdu

Zinger Burger Restaurant Style
Recommended By Chef 00.20 To Prep
As Desired Servings 00.30 To Cook
Tips About Recipe 51 Views
0 Comments

زنگر برگر

اجزاء:
زنگر برگر سن کر بچے جیسے بے تاب ہوجاتے ہیں کہ کسی طرح کھانے کے لئے مل جائے۔
تو آپ بنائیں معیاری ریسٹورنٹس جیسا زنگر گھر میں بالکل آسان طریقے سے۔

• چکن کی ران کا گوشت لیں، اس میں ایک چٹکی پسی لال مرچ، کٹی لال مرچ، نمک، پسی کالی مرچ، آدھ
• چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، تھوڑا سا تکہ اور بروسٹ مصالحہ اور سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
• ڈھائی گھنٹے چھوڑ دیں تاکہ مصالحہ اندر تک پہنچ جائے۔
• اب ایک بڑے پیالے کو میدہ ڈال کر اچھی طرح بھر لیں پھر اس چکن کے پیس پر میدہ اچھی طرح لگائیں، پھر ایک پیالے ٹھنڈے پانی میں اس ٹکڑے کو ڈبوئیں، دوبارہ اسی ٹکڑے کو میدہ میں اچھی طرح ڈالیں اور چار منٹ تک اس کو الٹ پلٹ کرتی رہیں۔
• اس چکن کے میدہ لگے پیس کو کڑاہی کے گرم آئل میں ڈالیں اور فرائی کرلیں۔
• آئل چھنی کی مدد سے جذب کرلیں۔
• برگر کا بند بازار سے منگوائیں اس کے دو ٹکڑے کریں، اب ایک ٹکڑے کے اندر مایونیز، کیچپ، پگھلی ہوئی چیز لگائیں، کھیرے کا ٹکڑا رکھیں اب اس تلے ہوئے چکن کے پیس کو رکھیں اوپر دوبارہ مایونیز لگائیں، ٹماٹر اور بند گوبھی کا پیس رکھ کر برگر بنالیں۔
• آپکا زنگر برگر تیار ہے۔

ضروری ٹپس:
چکن میں میدہ کو مسل مسل کر اچھی طرح سے لگائیں، تاکہ اس سے کرسپی چکن بن سکے۔
ایک دفعہ چکن میں جب میدہ لگائیں تو اسے ٹھنڈے پانی میں ڈبوئیں تاکہ دوسری دفعہ میدہ چکن پر جم سکے۔

Posted By: Ramsha, karachi

Find out the Zinger Burger Restaurant Style Recipe in Urdu this is the most easy and traditional cooking recipe in all the Chicken, Poultry. Zinger Burger Restaurant Style is very famous in desi people. At KFoods you can find Zinger Burger Restaurant Style and all the urdu recipes in a very easiest way.

Zinger Burger Restaurant Style

Zinger Burger Restaurant Style in Urdu is an easy and traditional cooking recipe to prepare at home. It provides you an awesome taste of Chicken, Poultry.

مزید مرغ روغن ریسیپیز

Reviews & Comments

Leave Comment