ہر بار بیٹی کی پیدائش پر اپنی قسمت بدلتے دیکھی۔۔ شاہد آفریدی نے اپنی بیٹیوں کے حوالے سے کیا بتایا؟

آج بھی کچھ لوگوں کو بیٹی سے زیادہ بیٹے کی واہش ہوتی ہے۔ کچھ لوگ تو بیٹی کی پیدائش پر خوشیاں بھی نہیں مناتے کہ کون سا بیٹا ہوا ہے۔ ان کے لئے شاپد آفریدی کی مثال سامنے ہے جنھوں نے 5 بیٹیوں کو ہمیشہ محبت دی اور اللہ کا شکر ادا کیا۔

"ہر بیٹی کی پیدائش پر اپنی تقدیر بدلتے ہوئے دیکھی ہے۔ باپ بیٹی اور ماں بیٹے کا الگ رشتہ ہوتا ہے۔ میری بیوی کو بیٹے کی خواہش ہے مگر اس لیے نہیں کہ شوہر چاہتا ہے"

یہ کہنا ہے پاکستان کے سابق لیجنڈ کھلاڑی اور اب چہف سیلیکٹر شاہد آفریدی کا۔ ایک حالیہ انٹرویو میں شاہد آفریدی نے اپنی نجی زندگی، بیوی اور بیٹیوں کے بارے میں بات کی۔

پٹھانوں میں بھی...
ان کا کہنا تھا کہ ہم پٹھانوں میں بھی ہوتا ہے کہ اگر بیٹا نہیں ہے تو تعویذ لے لو مگر میں ان باتوں کے خلاف ہوں کیونکہ اللہ پر یقین رکھتا ہوں۔

خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں

میری بیوی کو بیٹے کی خواہش ہے مگر وہ مطمئن ہے کہ میں بیٹیوں سے بہت محبت کرتا ہوں ان کا خیال رکھتا ہوں۔ بہت خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے رحمتوں سے نوازا ہے۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   2193 Views   |   16 Jan 2023
Related Recipes
Reviews & Comments