سالن کے مصالحے کو مکھن جیسا نرم کیسے بنائیں؟ اعجاز انصاری کا بتایا وہ طریقہ جو ہر سالن کا مزا دوبالا کردے

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our سالن کے مصالحے کو مکھن جیسا نرم کیسے بنائیں؟ اعجاز انصاری کا بتایا وہ طریقہ جو ہر سالن کا مزا دوبالا کردے, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this سالن کے مصالحے کو مکھن جیسا نرم کیسے بنائیں؟ اعجاز انصاری کا بتایا وہ طریقہ جو ہر سالن کا مزا دوبالا کردے is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

آپ نے غور کیا ہوگا کہ مہنگے ہوٹلوں کے سالن کا مصالحہ بہت کریمی سا ہوتا ہے. نہ ہی کوئی چھلکا منہ میں آتا ہے نہ ہی الگ سے پیاز یا ٹماٹر کے ریشے نظر آتے ہیں. مشہور شیف اعجاز انصاری نے سالن کے مصالحے کو کریمی اور مکھن جیسا نرم بنانے کا وہ راز بتایا ہے جس سے آپ بھی اپنے کھانے کا لطف دوبالا کرسکتے ہیں.

سب سے پہلے پیاز چھیل کر باریک کاٹ لیں. ایک پین میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر پیاز ڈال دیں. آدھا چمچ نمک ڈال کر پیاز کو ہلکا سنہرا کر لیں. دوسری طرف دیسی ادرک لہسن چھیل کر اسے تازہ تازہ پیس لیں اور پیاز کے ساتھ اتنا فرائی کریں کہ سنہرا رنگ آجائے. ٹماٹر کو چھیل کر باریک کاٹ لیں دوسری طرف ایک پین میں ایک گلاس پانی گرم کر لیں. ٹماٹر کو پیاز میں ڈال دیں ساتھ ہی آدھے سے کم پیالی گرم پانی پیاز میں ڈال کر پین کی آنچ دھیمی کر دیں اور اوپر ڈھکن لگا دیں.

3 منٹ اس مصالحے کو پکانے کے بعد اس میں حسب ذائقہ پسی نرچ، نمک اور ہلدی ڈال دیں. دہی شامل کرنی ہو تو پھینٹ کر ڈال دیں.

یہ بنیادی مصالحہ ہر طرح کی سبزی اور سالن میں استعمال ہوسکتا ہے. اسے بنا کر لمبے عرصے تک فریز بھی کیا جاسکتا ہے. کریمی مکھن جیسا مصالحہ ہر کھانے کا الگ ہی چٹپٹا ذائقہ دے گا.

By Khush Bakht  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2548 Views   |   17 May 2024
Related Recipes
Reviews & Comments