ڈبّے کا مصالحہ مہنگا پڑتا ہے؟ اب گھر پر تیار کریں بریانی مصالحہ، جو ڈبے سے زیادہ ذائقہ دار اور خوشبودار بریانی بنائے

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our ڈبّے کا مصالحہ مہنگا پڑتا ہے؟ اب گھر پر تیار کریں بریانی مصالحہ، جو ڈبے سے زیادہ ذائقہ دار اور خوشبودار بریانی بنائے, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this ڈبّے کا مصالحہ مہنگا پڑتا ہے؟ اب گھر پر تیار کریں بریانی مصالحہ، جو ڈبے سے زیادہ ذائقہ دار اور خوشبودار بریانی بنائے is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

Homemade Biryani Masala

بریانی ہر گھر میں ہی بنائی اور بہت شوق سے کھائی جاتی ہے، کچھ لوگ گھر کے مصالحے سے بناتے ہیں تو کچھ ڈبے کے مصالحے سے۔ لیکن اب جیسے جیسے مہنگائی بڑھ رہی ہے باہر کے مصالحوں کے بھی دام آسمان چھو رہے ہیں۔ اسی لیئے آج ہم آپ کے لیئے گھر میں بریانی مصالحہ بنانے کی ترکیب لائے ہیں، جو بریانی کا ذائقہ بڑھا دے گا۔

بریانی مصالحہ بنانے کا طریقہ:

۔ بادیان کے پھول 5 عدد

۔ جائفل 1 عدد

۔ جاوتری 4 عدد

۔ لونگ 1 کھانے کا چمچ

۔ زیرہ 2 کھانے کا چمچ

ان تمام چیزوں کو فرائی پین میں ڈال کر کچھ منٹ روسٹ (بھون) کرلیں اور پھر گرینڈر میں ڈال کر پاؤڈر بنا لیں۔ اس کے بعد اس میں

۔ ہلدی 2 کھانے کا چمچ

۔ نمک حسب ضرورت

۔ زیرہ پاؤڈر 2 کھانے کا چمچ

۔ لال مرچ پاؤڈر 2 کھانے کا چمچ

۔ خشک آلو بخارے 7 عدد

۔ تیز پتے 2 عدد

۔ سبز الائچی 6 عدد

۔ سٹریک ایسڈ ½ چائے کا چمچ

۔ بریانی ایسنس چند قطرے

یہ تمام مصالحے ایک ساتھ اچھے سے مکس کریں اور مکس کرنے کے بعد اسے ایک کانچ کی بوتل میں ٹائٹ ڈھکن لگا کر رکھ دیں، تا کہ ہوا اندر نہ ہوجائے کیونکہ اس سے مصالحے میں نمی پیدا ہو جاتی ہے۔

اس مصالحے کو بریانی بنانے کے لیئے استعمال کریں اور بہترین ذائقے سے لطف اندوز ہوں۔

By Salwa Noor  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2705 Views   |   11 Dec 2023
Related Recipes
Reviews & Comments