چٹ پٹا چٹخارے دار گاجر کا پانی والا اچار۔۔ اب بازار سے اچار خریدنے کے بجائے گھر میں تیار کریں، جو کھانے میں ذائقہ دار اور بنانے میں نہایت ہی آسان

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our چٹ پٹا چٹخارے دار گاجر کا پانی والا اچار۔۔ اب بازار سے اچار خریدنے کے بجائے گھر میں تیار کریں، جو کھانے میں ذائقہ دار اور بنانے میں نہایت ہی آسان, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this چٹ پٹا چٹخارے دار گاجر کا پانی والا اچار۔۔ اب بازار سے اچار خریدنے کے بجائے گھر میں تیار کریں، جو کھانے میں ذائقہ دار اور بنانے میں نہایت ہی آسان is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

Gajar Ka Pani Wala Achar

اس موسم میں یقیناً آپ نے بھی گاجر کا اچار بنایا ہوگا، کیونکہ یہ سب کو ہی پسند ہوتا ہے۔ لیکن کیا آپ نے اب تک گاجر کا پانی والا اچار بنا کر ٹرائے کیا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کیلیئے لائے ہیں پانی والے اچار کی ایسی چٹخارے دار ریسیپی، جسے کھا کر سب کا دل خوش ہوجائے گا۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں ترکیب

اجزاء:

گاجر 1 کلو (لمبے کٹے ہوئے)

رائی (مسٹرڈ سیڈز) 3 چمچ

ہلدی 1 چمچ

نمک 2 چمچ (حسبِ ذائقہ)

لال مرچ کٹی ہوئی 1 چمچ (حسبِ تیزائی)

سرکہ 3 چمچ

پانی 4 کپ

سرسوں کا تیل 3 چمچ

اچار بنانے کا طریقہ:

۔ سب سے پہلے گاجروں کو لمبائی میں کاٹ کر ایک چمچ نمک لگا کے ایک گھنٹے کیلیئے رکھ دیں، پھر اسے چھان کر نمک کا اضافی پانی نکال دیں

۔ اب اس میں رائی (کُوٹ کر)، ہلدی، نمک، لال مرچ اور سرکہ ڈال کر اچھے سے مکس کریں اور کانچ کی برنی میں ڈال کر رات بھر ڈھاک کر رکھ دیں

۔ اگلے دن اس میں گرم پانی اور سرسوں کا تیل شامل کر کے مکس کریں اور ڈھکن بند کر کے دھوپ میں رکھ دیں

۔ اچار کو 4 دنوں تک دھوپ میں رکھیں اور روزانہ اسے چمچ کی مدد سے مکس ضرور کریں

۔ 4 دن بعد آپ کا مزیدار پانی والا گاجر کا چار تیار ہوگا، خود بھی کھائیں اور سب کو بھی کھلائیں۔

By Salwa Noor  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2648 Views   |   12 Dec 2023
Related Recipes
Reviews & Comments