Looking for a delicious and healthy meal option. Try our شلجم بنائیں ایسے کہ کھانے والے انگلیاں چاٹ جائیں ۔۔ جانیں ہوٹل سے زیادہ مزے کی شلجم پالک بنانے کی ترکیب, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this شلجم بنائیں ایسے کہ کھانے والے انگلیاں چاٹ جائیں ۔۔ جانیں ہوٹل سے زیادہ مزے کی شلجم پالک بنانے کی ترکیب is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.
Shaljam Palak Recipe
اجزاء:
۔ شلجم 1 کلو
۔ پالک ½ کلو
۔ پیاز 2 عدد یا ہری پیاز
۔ تیل ½ کپ
۔ اجوائن 1 چٹکی
۔ زیرہ ½ چمچ
۔ کلونجی 1 چٹکی
۔ ادرک لہسن پیسٹ 1 چمچ
۔ کشمیری مرچ ½ چمچ
۔ لال مرچ 1 چمچ
۔ دھنیا پاؤڈر 1 چمچ
۔ گرم مصالحہ ½ چمچ
۔ ہلدی 1 چمچ
۔ نمک ½ چمچ یا حسب ذائقہ
۔ ٹماٹر 1 عدد
۔ ہری مرچ
شلجم پالک بنانے کی ترکیب:
۔ ایک دیگچی میں پانی بھر کے اس میں نمک، ہلدی، شلجم اور پالک ڈال کے 5 سے 6 منٹ ابال لیں۔
۔ ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں اجوائن، کلونجی، زیرہ اور پیاز ڈال کر کچھ دیر پکائیں۔
۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ، لال مرچ، دھنیا، گرم مصالحہ، ہلدی اور نمک شامل کر کے کچھ دیر بھونیں اور ساتھ ہی تھوڑا پانی بھی ڈال دیں تا کہ مصالحہ چپکے نہیں۔
۔ اسکے بعد ٹماٹر ڈال کر بھونیں، ٹماٹر نرم ہونے لگیں تو اس میں ابلی ہوئی شلجم اور پالک ڈال کر بھونیں اور چمچ سے شلجم کو تھوڑا گھونٹ دیں، پھر ہری مرچ اوپر سے شامل کر کے ڈھکن لگادیں۔
۔ 5 منٹ بعد ڈھکن ہٹائیں اور مکس کر کے شلجم پالک کھانے کے لیئے پیش کریں، بچے بڑے سب مزے سے کھائیں گے!