Looking for a delicious and healthy meal option. Try our کیلے کے کرسپی اور مزیدار چپس۔۔ آج ہی گھر پر بنائیں اور بچوں کا دل خوش کر دیں, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this کیلے کے کرسپی اور مزیدار چپس۔۔ آج ہی گھر پر بنائیں اور بچوں کا دل خوش کر دیں is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.
کیلا ایک ایسا پھل ہے جو پورا سال باآسانی مارکیٹ میں دستیاب ہوتا ہے۔ کیلا کھانے کے جہاں بے شمار فوائد ہیں وہیں کیلے سے بہت ساری اچھی اچھی ڈشز بھی بنائی جاتی ہیں۔
آج ہم بھی آپ کو کیلے سے مزیدار، خستہ اور کرارے چپس بنانا سکھائیں گے۔ تو آئیے بتاتے ہیں آپ کو اس کی ترکیب۔
کیلے کے چپس بنانے کا طریقہ:
۔ سب سے پہلے کیلے کو پتلی سلائسوں میں کاٹ لیں اور انہیں پانی، نمک اور ہلدی کے پانی میں تقریباً 5 منٹ سے 10 منٹ تک بھگو دیں۔
۔ اس کے بعد ایک کڑھائی میں تیل گرم کر کے کیلے کی سلائسس کو آہستہ سے تھوڑا تھوڑا کر کے ڈالیں اور کرسپی سنہری ہونے تک فرائی کریں۔
۔ لیجیئے کیلے کے مزیدار چپس تیار ہیں!
ٹپ:
خیال رکھیں کیلے کی سلائسس ایک ساتھ نہ ڈالیں ورنہ اس کے نتیجے میں وہ آپس میں چپک سکتے ہیں اور ساتھ ہی اس میں کرسپی پن نہیں آئے گا۔