روز مرغی نہیں پک سکتی لیکن ذائقہ تو آسکتا ہے.. جھٹ پٹ چکن کیوبز بنانے کا طریقہ جو عام کھانے کو بھی مرغ کی لذت دے

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our روز مرغی نہیں پک سکتی لیکن ذائقہ تو آسکتا ہے.. جھٹ پٹ چکن کیوبز بنانے کا طریقہ جو عام کھانے کو بھی مرغ کی لذت دے, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this روز مرغی نہیں پک سکتی لیکن ذائقہ تو آسکتا ہے.. جھٹ پٹ چکن کیوبز بنانے کا طریقہ جو عام کھانے کو بھی مرغ کی لذت دے is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

ہر روز مرغی نہیں پک سکتی لیکن ہر کھانے میں مرغی کا ذائقہ ضرور پیدا کیا جاسکتا ہے. اس آرٹیکل میں ہم آپ کو چکن کیوبز بنانے کا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ ہر کھانے کو لاجواب ذائقہ دے سکتے ہیں.

اس کے لیے چاہیے تیل = 2 بے چمچ، مرغی = آدھا کلو (کیوبز میں کٹی ہوئی)، پیاز = 1 عدد (چھوٹی اور کٹی ہوئی)، ٹماٹر = 1 عدد (چھوٹا اور کٹا ہوا)، شملہ مرچ = 1 عدد کٹی ہوئی، ادرک لہسن کے ٹکڑے = 1 چمچ، بند گوبھی = کٹی ہوئی 2 چمچ، ہرا دھنیا = تھوڑا سا کٹا ہوا، گاجر = 1 عدد = چھوٹی اور کٹی ہوئی، دار چینی پاؤڈر = 1 چوتھائی کھانے کا چمچ، نمک = آدھا کھانے کا چمچ، کالی مرچ پاؤڈر = آدھا کھانے کا چمچ، پسی سرخ مرچ = آدھا کھانے کا چمچ، ہلدی = 1 چوتھائی کھانے کا چمچ، میدہ = آدھا کھانے کا چمچ، پانی = 2 پیالی

سب سے پہلے دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کریں پھر مرغی کو ڈال کر ہلکا سا بھونیں۔ اب سے میں پیاز، ٹماٹر، گاجر، شملہ مرچ، ادرک لہسن اور بند گوبھی ڈال کر بھونیں۔ اچھی طرح بھوننے کے بعد ایک پیالی پانی ڈال کر دیگچی کا ڈھکن 15 منٹ کے لئے بند کردیں تاکہ تمام اجزاء گل جائیں۔

جب سارا پانی خشک ہوجائے تو اس میں سارے مصالحے ڈال دیں اور 3 منٹ تک بھونیں۔ اب ایک چمچ پانی ملا کر تھوڑا سا بھونیں اور پھر چولہا بند کر کے مرغی کو ٹھنڈا ہونے کے لئے چھوڑ دیں۔ اس آمیزے پر کٹا ہوا ہرا دھنیا بھی ڈال دیں

جب آمیزہ ٹھنڈا ہوجائے تو اسے چوپر میں ڈال کر پیس لیں۔ اب یہ مکس ہو کر نرم سا آمیزہ بن چکا ہوگا جسے کسی ٹرے میں نکالیں اور پھر کاٹ کر یا تو کیوبز کی ٹرے میں جما دیں یا ہر پلاسٹک کے ڈسپوزیبل بیگز میں رکھ دیں اور فریز کر لیں۔ یہ چکن کیوبز آپ کی دال کو تو قورمے کا ذائقہ اور خوشبو عطا کریں گے ہی بلکہ سردی میں صرف ایک کیوب سے جھٹ پٹ صحت بخش اور لذیذ یخنی بھی بنائی جاسکتی ہے۔

By Khush Bakht  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   7802 Views   |   19 Feb 2024
Related Recipes
Reviews & Comments