جھینگا بریانی نہ کھائی تو کیا کھایا ۔۔ آج ہی گھر پر بنائیں جھینگے کی لذیذ اور مصالحہ دار بریانی، جو عام بریانی سے مختلف ہوگی

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our جھینگا بریانی نہ کھائی تو کیا کھایا ۔۔ آج ہی گھر پر بنائیں جھینگے کی لذیذ اور مصالحہ دار بریانی، جو عام بریانی سے مختلف ہوگی, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this جھینگا بریانی نہ کھائی تو کیا کھایا ۔۔ آج ہی گھر پر بنائیں جھینگے کی لذیذ اور مصالحہ دار بریانی، جو عام بریانی سے مختلف ہوگی is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

Prawn Biryani Recipe

ہمارے یہاں طرح طرح کی بریانی بنائی اور کھائی جاتی ہے، کچھ لوگ مٹن کی کھاتے ہیں تو کچھ بیف یا چکن کی کیونکہ ہر کسی کا ذائقہ اور پسند مختلف ہے۔ لیکن آج ہم آپ کے لیئے لائے ہیں جھینگے کی بریانی، جو یقیناً آپ کو بہت اچھی لگے گی۔ تو آئیے شروع کرتے ہیں

جھینگا بریانی بنانے کا طریقہ:

۔ ایک دیگچی میں ½ کپ تیل ڈال کر گرم کریں پھر ان تمام گرم مصالحوں (1 عدد بڑی الائچی، بادیان کا پھول اور دار چینی، لانگ 3 عدد، ہری الائچی 2 عدد، ثابت کالی مرچ اور زیرہ ½ چمچ، 2 تیز پتّے) کو اس میں ڈال کر کے 1 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ اور 1 چمچ پسی ہوئی ہری مرچ شامل کر کے ہلکا گولڈن کریں

۔ اب 3 عدد ٹماٹروں کو کاٹ کر یا پیس کر ڈالیں، اسکے بعد 1 چمچ لال مرچ، 1 چمچ دھنیا، 1 چمچ زیرہ پاؤڈر، ½ چمچ ہلدی اور حسبِ ذائقہ نمک شامل کر کے اچھے سے بھون لیں

۔ ٹماٹر گُھل جائیں اور تیل اوپر آجائے تو اس میں 1 کپ دہی اور ½ کپ فرائی پیاز ڈال کر پھر بھونیں

۔ اب آدھا کلو جھینگے اس میں ڈال کر ہلائیں اور 5 منٹ تک ڈھکن لگا کر پکائیں، جب مصالحہ اچھے سے بُھن جائے اور جھینگے پک جائیں تو اس میں اوپر سے 1 چمچ گرم مصالحہ شامل کر کے چولہا بند کردیں

۔ اب ابلے ہوئے چاولوں کی پہلے پرت دیگچی میں لگا کر اس کے اوپر فرائی پیاز ڈال کر چھینگے کے مصالحے کی پرت لگائیں، اوپر سے ہرا دھنیا ڈال کر باقی کے چاول بچھا دیں

۔ زردے کا رنگ، فرائی پیاز، دھنیا اور گھی اوپر سے ڈال کر 6 سے 8 منٹ چاولوں کو دم پر رکھ دیں، دھواں آنے کے بعد چولہے کو بند کردیں

۔ مزیدار جھینگا بریانی تیار ہے، اب اسے رائتے اور سلاد کے ساتھ تناول فرمائی

By Salwa Noor  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2636 Views   |   19 Dec 2023
Related Recipes
Reviews & Comments