حاملہ خواتین کو کھجور کیوں کھانی چاہیے؟ اسلام کی وہ بات جو صدیوں بعد سائنس سے بھی ثابت ہوگئی

صدیوں پہلے قرآن مجید میں جن چیزوں کا حکم دیا گیا تھا آج سائنسی نقطہ نظر کے بعد درست ثابت ہورہی ہیں۔ ایسا ہی حکم کھجور کے بارے میں بھی تھا جب حضرت مریم علیہ السلام کی زچگی کا وقت قریب آیا تو اللہ عزوجل نے انھیں کھجور کھانے کا حکم دیا۔ قرآن مجید کی سورہ مریم (26-24) میں اس کو یوں بیان کیا گیا ہے

"اس کے نیچے سے آواز آئی۔ غم نہ کرو۔ تمھارے رب نے تمھارے قدموں میں چھوٹی سی ندی رکھی ہے۔ کھجور کے تنے کو اپنی طرف ہلائیں اور تازہ، پکی کھجوریں آپ پر گریں گی۔ کھاؤ، پیو اور اپنی آنکھوں کو خوش کرو"

اب سائنس قدرت کے اس انمول پھل کو حاملہ خواتین کے لئے مفید مانتی ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو کھجوروں کے حاملہ عورتوں کے لئے فوائد کے بارے میں بتایا جائے گا۔

الٹی اور متلی کی کیفیت

حمل کے شروع کے 3 مہینوں میں زیادہ تر خواتین کو بہت زیادہ الٹی اور متلی محسوس ہوتی ہے جس کی وجہ سے پوٹاشیم کی کمی ہوجاتی ہے۔ اس کو دور کرنے میں کھجور مددگار ہے۔ صرف 4 کھجوروں میں 696 ملی گرام پوٹاشیم موجود ہوتا ہے۔

کھجور میں ریشہ یعنی فائبر پایا جاتا ہے جو قبض نہیں ہونے دیتا۔ ہارمونز کی زیادتی کی وجہ سے معدے کی نالی سست ہوجاتی ہے جس کو کھجور تیز کرتا ہے۔

بہت سی خواتین کو ماہرین آئرن کی گولیاں دیتے ہیں تاکہ خون کی کمی نہ کو۔ کھجور میں بھرپور آئرن پایا جاتا ہے۔ یہ دیر سے ہضم ہوتا ہے اس لئے حمل میں شوگر کی سطح بھی نہیں بڑھتی۔

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   2045 Views   |   22 Jan 2023
Related Recipes
Reviews & Comments

  • ,