بڑا گوشت نہ کھاؤ کولیسٹرول بڑھ جائے گا، یورک ایسڈ میں اضافہ ہو جائے گا۔ جسم میں بادی ہو جائے گی وغیرہ وغیرہ ۔۔ یہ جملا ہم اکثر سنتے رہتے ہیں لیکن ایسا ہر گز نہیں ہے کہ بڑا گوشت فائدے مند نہیں ہے صرف نقصان ہی دیتا ہے۔ بڑے گوشت میں زنک، سیلینیئم، پروٹین، فائبر، آئرن، میگنیشیئم، پوٹاشیئم، وٹامن بی 6، بی 12 اور پینتوتھینیٹ جیسے کیمیائی مرکبات پائے جاتے ہیں جو اسے ہمارے جسم کے لیے فائدے مند بناتے ہیں۔
اگر گوشت نہ کھائیں تو کیا نقصان ہوگا؟
٭ سرخ گوشت امینو ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو کولیجن کی پیداوار کے لیے ضروری ہے اور ضروری غذائی اجزاء کافی مقدار میں نہ ملنے سے آپ کی جلد پھیکی لگ سکتی ہے۔ اس میں موجود زنک جلد پر ایکنی کے نشانات کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔
٭ یہ ہمارے معدے میں مائکرو بایوم نیورو ٹرانسمیٹر جاری کرتا ہے جو آپ کے دماغ کے ساتھ رابطہ رکھتا ہے جس کی وجہ سے ہمارا موڈ بہتر ہوتا ہے۔
٭ مردوں کو بڑا گوشت خواتین کے مقابلے زیادہ پسند ہوتا ہے اور یہ شاید قدرتی ہے لیکن اس گوشت میں ٹیسٹیسٹیرون اور گوناڈوٹروپن نامی مردانہ ہارمونز پائے جاتے ہیں جو مردوں کی صحت کو بڑھانے کا کام کرتے ہیں۔
٭ بال زیادہ ٹوٹتے ہیں تو اس گوشت کو اپنی غذا کا حصہ بنائیں تاکہ اس میں موجود زنک بالوں کے فولیکلز کو مضبوط کرے اور نئے بال اگائے۔
٭ گوشت ہمارے ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے لیکن اس کو ہر وقت کھانا جسم کے لیے نقصان دہ ہوسکتا ہے۔