نہار منہ باسی روٹی کھانے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جانیئے اس کے فوائد اور حیرت انگیز اثرات

اکثر ایسا ہوتا ہے کہ رات کے کھانے کے بعد کچھ روٹیاں بچ جاتی ہیں اور اگلی صبح تک یہ باسی ہو جاتی ہیں، جنہیں ہم بےکار اور کھانے کے قابل نہ سمجھ کر بھوسی میں ڈال دیتے ہیں لیکن اگر آپ اس باسی روٹی کے فوائد جان لیں تو آپ ایسا کبھی نہیں کریں گے۔
کیونکہ اگر صبح خالی پیٹ رات کی بچی ہوئی باسی روٹی کھا لی جائے تو یہ آپ کے جسم پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتی ہے اور اس سے آپ کو بےشمار فوائد ملتے ہیں۔

باسی روٹی اور دودھ

رات کی بچی ہوئی روٹی کو اگلی صبح دودھ کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے اگر آپ باسی روٹی کو دودھ میں ڈال کر کھائیں گے تو اس سے ہمیشہ صحت مند اور تندرست رہیں گے کیونکہ باسی روٹی تازہ روٹی سے زیادہ غذائیت بخش اور فائدے مند ہوتی ہے۔
پرانے وقتوں میں بھی لوگ باسی روٹی کا استعمال کافی زیادہ کرتے تھے جس کے باعث وہ صحت مند بھی رہتے تھے اور انہیں کسی بھی قسم کی کوئی بیماری نہیں ہوتی تھی۔

فوائد

باسی روٹی اور دودھ کا استعمال کرنے سے جسم کا درجہ حرارت درست رہتا ہے اکثر گرمیوں میں ہمارے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے لیکن دودھ اور باسی روٹی سے یہ نارمل ہو جاتا ہے، باسی روٹی کو دودھ میں ڈال کر کھانے سے پیٹ سے جڑی بہت ساری بیماریوں سے چھٹکارہ مل جاتا ہے۔

دہی اور باسی روٹی

آج کے دور میں لوگ کئی قسم کی بیماریوں کا شکار ہیں اور اس کی وجہ سے انہیں کھانے پینے میں بھی بہت احتیاط کرنی پڑتی ہے اگر صبح نہار منہ دہی اور باسی روٹی کا استعمال کیا جائے تو اس سے جسم میں جان آ جاتی ہے اور یہ صحت کے لئے بےحد فائدے مند ہوتی ہے۔
اگر روزانہ دہی اور باسی روٹی کو صبح نہار منہ کھانے کی عادت بنا لی جائے تو صحت کا خزانہ پائیں گے اور جسم میں حیرت انگیز طور پر طاقت اور جان آ جائے گی کیونکہ دی پری بائیوٹکس سے بھرپور ہوتا ہے اور باسی روٹی کے ساتھ استعمال کرنے سے اس کی غذائیت میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے جس سے یہ انسانی جسم کے لئے صحت بخش ثابت ہوتا ہے۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5020 Views   |   20 Aug 2021
Related Recipes
Reviews & Comments