نکاح بھی کعبہ میں کیا تھا اور اب ۔۔ اداکارہ انعم فیاض نے اسلام کی خاطر شوبز کو چھوڑ دیا، سوشل میڈیا صارفین دعائیں دینے لگے

مشہور ٹی وی اداکارہ انعم فیاض جنہوں نے بے شمار پاکستانی ڈراموں میں مرکزی اور سپورٹنگ کردار نبھائے، انہوں نے اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا سے دوری اختیار کرلی ہے۔ اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام پوسٹ میں اس بات کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

اداکار نے لکھا کہ: " اسلامُ علیکم ۔۔ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے لیکن اب میں نے میڈیا انڈسٹری سے دوری اختیار کرلی ہے۔ میرے اس سفر میں آپ سب نے میرا ساتھ دیا، مجھے ایک مضبوط کردار بنایا لیکنا ب میں اپنی آگے کی زندگی کو اسلامی لائف سٹائل کے مطابق گزارنا چاہتی ہوں اور میں توبہ کرتی ہوں، اللہ میری غلطیوں کو معاف کریں، مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔ "

پاکستان کی مشہور اداکارہ انعم فیاض کی شادی کو 7 سال گزر چکے ہیں۔ ان کی شادی اسد انور نامی شخص سے ہوئی اور ان دونوں کا نکاح خانہ کعبہ کے صحن میں پڑھوایا گیا تھا جو کہ ایک نہایت خوش قسمتی کی بات ہے۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   3693 Views   |   19 Feb 2023
Related Recipes
Reviews & Comments