Chicken Clear Soup
1. ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں کالی مرچ، لونگ، تیز پات، پیاز، گاجریں، سبز پیاز، چکن کی ہڈیاں، نمک اور پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر تیس منٹ پکائیں۔
2. اب اس یخنی کو ململ کے کپڑے میں ڈال کر چھان لیں اور دو منٹ پکائیں، یخنی تیار ہے۔
3. پھر چکن لے کر اس کو ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔
4. اب ایک برتن میں نمک، پانی اور مٹر ڈال کر پانچ منٹ ابال کر چھان لیں۔
5. پھر ایک دوسرے باؤل میں نمک، پانی اور گاجریں ڈال کر تین منٹ ابال کر چھان لیں۔
6. اب ایک پین میں کھانے کا تیل گرم کرکے اس میں سرخ مرچیں ڈال کر ایک منٹ بھون لیں۔
7. پھر اس میں چکن کے ٹکڑے ڈال کر دو منٹ پکائیں۔
8. اب اس میں گاجریں، مٹر،بیبی کارن اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
9. پھر آخرمیں اس میں یخنی اور ہری پیاز ڈال کر تیز آنچ پر ایک منٹ پکائیں۔
10. مزیدار چکن کلئیر سو پ تیا رہے