مٹر پالک کا سوپ
اجزاء:
مٹر ------------------- ایک کپ
پالک کٹا ہوا------------- ایک کپ
ہرا دھنیا--------------- حسبِ ضرورت
دود ھ------------ دو کپ
جائفل پاؤڈر-------------- ایک چٹکی
سویا ساس------------ دو کھانے کے چمچے
بٹر------------- دو کھانے کے چمچے
کورن فلور------------- 2/1کھانے کے چمچے
انڈے-------------- دو عدد پھینٹے ہوئے
سفید مرچ کا پاؤڈر----------- حسبِ ضرورت
نمک------------------- حسبِ ذائقہ
ترکیب:
ایک ساس پین میں بٹر گرم کر کے اس میں کٹا ہوا پالک اور مٹر ڈال کر تھوڑا سا فرائے کریں
پھر 6کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر گلنے دیں۔جب مٹر گل جائیں تو اس مکسچر کو بلینڈر میں بلینڈ کر لیں۔
اب اس مکسچر کو ساس پین میں ڈال دیں اور اس میں دودھ ، وائٹ پیپر پاؤڈر، جائفل پاؤڈر، نمک ملا کر تھوڑا پکنے دیں۔
ایک باؤل میں 2/1کپ ٹھنڈے پانی میں کورن فلور گھول کر اس سوپ میں مکس کردیں۔
اب پھینٹے ہوئے انڈوں کو بھی سوپ میں تھوڑا تھوڑا کر کےملا دیں ساتھ ہی سویا ساس بھی ملا دیں لیجئے اب آپکا مٹر اور پالک کا مزیدار سوپ تیار ہے۔
ہرے دھنئے سے گارنش کرکے گرم گرم پیش کریں۔سردیوں میں یہ سوپ جسم کو توانائی بخشتا ہے اور بچوں بڑوں کو نہایت مزے کا لگتا ہے !
Aneela Rizwan,Posted By: Anie,
Add Your Recipe