ہاٹ اینڈسار سوپ
اجزاء:
چلی سوس---------- 2کھانے کے چمچے
کارن فلور--------------- 2/1-1کھانے کا چمچہ
سویا سوس----------- 1کھانے کا چمچہ
سرکہ-------------- 2کھانے کے چمچے
کٹی شملہ مرچ---------------- 2کھانے کے چمچے
کٹی ہری پیاز------------- 2کھانے کے چمچے
ٹومیٹو ساس----------- 2کھانے کے چمچے
کٹی گاجر--------------- 2کھانے کے چمچے
کٹی بند گوبھی------------ 4/1کپ
ٹوفو----------------(باریک سلائس) 4-3کھانے کے چمچے
پسی کالی مرچ------------ 1چائے کا چمچہ
چینی------------ 2/1چائے کا چمچہ
نمک----------- حسبِ ذائقہ
پانی-------------------------- 4کپ
ترکیب:
برتن میں چار کپ پانی، دو کھانے کے چمچے چلی ساس، ایک کھانے کا چمچہ سویا سوس،دو کھانے کے چمچے سرکہ،دو کھانے کے چمچے ٹومیٹوسوس ، 2/1چائے کا چمچہ چینی،حسبِ ذائقہ نمک، اور ایک چائے کا چمچہ پسی کالی مرچ ڈال کر ابال آجانے تک پکائیں۔
اس کے بعد 2کھانے کے چمچے کٹی شملہ مرچ، 2کھانے کے چمچے کٹی ہری پیاز، 2کھانے کے چمچے کٹی گاجر اور 4/1کپ کٹی بند گوبھی بھی شامل کردیں۔مزید چند منٹ تک پکائیں کہ سبزیاں تھوڑی نرم ہوجائیں۔
اب 2/1-1کھانے کا چمچہ کارن فلور کو تھوڑے سے پانی میں گھول کر شامل کردیں۔ اورگاڑھا ہونے تک پکائیں۔
آخر میں تین چارکھانے کے چمچے باریک سلائس میں کٹے ٹوفوڈا کر مکس کرلیں۔پھر سرونگ پیالے میں نکال کے گرم گرم سرو کریں۔
Zarnak Sidhwa ,
Posted By: Hina,