کرسپی وان ٹون سوپ
اجزاء:
مرغی کی یخنی-------------- 6پیالی
کھمبی--------------- باریک کٹی ہوئی 4عدد
بند گوبھی-------------- ایک پیالی باریک کٹی ہوئی
ادرک--------------(باریک کٹی ہوئی) ایک ٹکڑا
ہری پیاز---------------- (باریک کٹی ہوئی 2عدد
کٹی ہوئی کالی مرچ--------------- 2/1چائے کا چمچہ
ڈارک سویا ساس--------- 2کھانے کے چمچے
نمک------------------ 2/1چائے کا چمچہ
تِل کا تیل-------------- 4/1چائے کا چمچہ
وان ٹون کے اجزاء:
مرغی کا قیمہ-------------- 100گرام
سموسے کی پیٹاں------------------- 4عدد
پیاز---------------(چوپ کی ہوئی) ایک کھانے کا چمچہ
کٹی ہوئی کالی مرچ------------------- 4/1چائے کا چمچہ
نمک-------------- 4/1چائے کا چمچہ
تیل------------------ تلنے کے لئے
ترکیب:
قیمے میں پیاز، کالی مرچ اور نمک ملا لیں۔ سومسے کی پٹیوں کے چوکور ٹکڑے کاٹیں۔ ان کے درمیان میں مرغی کا تھوڑا تھوڑا آمیزہ ڈال کر پوٹلی کی شکل دیں اور پانی سے چپکا دیں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں وار وان ٹو سنہری تل کر نکال لیں۔ دیگچی میں یخنی ڈال کر ابالیں۔ اس میں پوٹلی سمیت تمام اجزاءشامل کرکے چند منٹ پکائیں اور گرما گرم پیش کریں۔
Chef Rida Aftab ,
Posted By: farheen,