ہاٹ شوٹ سوپ
اجزاء:
مرغی کے پریا گردن------------ 500گرام
انڈہ--------------- ایک عدد
کان فلور------------- (پانی میں کھلا ہوا) 2کھانے کے چمچے
سفید سرکہ------------- 3کھانے کے چمچے
ہرا دھنیا---------------- (چوپ کیا ہوا) 2کھانے کے چمچے
ہری پیاز-------------------(باریک کٹی ہوئی) 4/1پیالی
پانی------------------ 6پیالی
سویا سوس-------------------- ایک کھانے کا چمچہ
لہسن------------------(چوپ کیا ہوا) ایک چائے کا چمچہ
ادرک ---------------(باریک کٹے ہوئے) 3عدد
گاجر------------------- (باریک کٹی ہوئی) ایک عدد
کٹی ہوئی لال مرچ--------------- ایک چائے کا چمچہ
پسا ہوا گرم مصالحہ------------- ایک کھانے کا چمچہ
نمک------------------- حسبِ ذائقہ
تل کا تیل--------------------- ایک کھانے کا چمچہ
ترکیب:
دیگچی میں مرغی کے پر ، گرم مصالحہ، ادرک اور لہسن ڈال کر ہلکی آن چپ راتنا پکائیں کہ پانی 4پیالی رہ جائے۔ اسے چھان کر یخنی محفوظ کرلیں اور گوشت کے ریشے کرکے رکھ لیں۔ ہڈیاں پھینک دیں۔ علیحدہ دیگچی میں تیل گرم کرکے مرغی ، لہسن ، گاجر اور لال مرچ بھون لیں۔ اس میں یخنی ، سویا ساس، سرکہ اور نمک ملا کر ایک اُبال آنے تک پکائیں۔ اس میں آہستہ آہستہ کارن فلور شامل کرکے گاڑھا کریں۔ اس میں چمچہ چلاتے ہوئے تھوڑا تھوڑا کرکے انڈہ ملا کر ڈش میں نکال لیں۔ مزیدار سوپ ہرا دھنیااور ہری پیاز ڈال کر پیش کریں۔
Tahir Chaudhry ,
Posted By: sadia,