ہاٹ اینڈ سار سوپ
اجزاء:
1. پانی_____ ڈیڑھ لیٹر
2. چکن بون لس_____ 150گرام
3. چکن کی ہڈیاں_____ 300گرام
4. پیاز_____ 10 گرام
5. گاجر_____ 25 گرام
6. لہسن_____ 5 گرام
7. بند گوبھی_____ 15گرام
8. نمک_____ حسبِ ذائقہ
9. اجینو موٹو_____ حسبِ ذائقہ
10. سویا سوس_____ ڈیڑھ کھا نے کا چمچ
11. چلی سوس_____ ایک چائے کا چمچ
12. سرکہ_____ دو کھانے کے چمچ
13. انڈے_____ 2 عدد
14. کارن فلور_____ 6کھانے کے چمچ
15. ہری پیا ز_____ 10گرام
ترکیب:
1. ایک برتن میں پانی لیں اور اس میں چکن کی ہڈیا ں ڈال لیں۔
2. اب اس میں پیاز،گاجر،لہسن ،چکن بون لس ڈال کر اُبال لیں اور چکن سٹوک بنا لیں۔
3. اب چکن کو چھان کر اس کی یخنی الگ کر لیں۔
4. چکن اب چکن بون لس کے ریشے کر لیں۔
5. ایک پین میں چکن سٹوک ڈال دیں۔اب اس میں چکن کے ریشے ،گاجر ،بند گوبھی ،نمک ،اجینو موٹو،سویا سوس،چلی سو س اور سرکہ ڈال کر2 سے 3 منٹ کے لیے پکائیں ۔اُبل جانے پر اوپرسے جھاگ اُتار دیں۔
6. اب اس میں کچے انڈے پھینٹے ہوئے ،ہرا پیاز ڈال دیں ۔اور کارن فلور کو ایک کپ پانی میں ملا کر ڈال دیں ۔
7. آپکا مزیدار ہوٹ اینڈ سار سوپ تیار ہے ۔
Posted By: Chef Sana, Islamabad