نی ہاﺅ سوپ
اجزاء:
مرغی کا قیمہ-------------- 250گرام
مرغی کی یخنی------------- 6پیالی
انڈے--------------- 4عدد
پیاز---------------- 3عدد چوپ کی ہوئی
کھمبی---------------- (باریک کٹی ہوئی) ایک پیالی
گاجر--------------- (چوپ کی ہوئی) ایک عدد
ادرک----------------- (باریک کٹی ہوئی) ایک انچ کا ٹکڑا
کارن فلور----------------- (پانی میں کھلا ہوا) 2/1پیالی
سویا ساس---------------- 4کھانے کے مچےچ
کٹی ہوئی کالی مرچ--------------- ایک چائے کا چمچہ
نمک------------- حسبِ ذائقہ
تیل------------- 3کھانے کے چمچے
ہری پیاز---------------- (چوپ کی ہوئی) سجانے کے لئے
ترکیب:
انڈے کی سفیدی اور زردی الگ کرلیں۔ زردیاں پھینٹ لیں۔ فرائنگ پین میں تیل گرم کرکے زردیوں کو آملیٹ کی طرح سے تلین اور نکال کر باریک پٹیاں کاٹ لیں۔ دیگچی میں یخنی ابالیں، اس میں قیمہ ، کھمبی ، گاجر ، پیاز، ادرک ، کالی مرچ اور نمک ڈال کر پکائیں۔ اُبلنے لگے تو چمچہ چلاتے ہوئے آہستہ آہستہ کارن فلور ڈال کر گاڑھا کریں اس میں سویا سوس اور ہری پیاز ملا کر چند منٹ تک پکائیں۔ سفیدیوں کو پھینٹیں اور آہستہ آہستہ کرکے سوپ میں ملائیں اور پیالے میں نکا ل لیں۔ مزیدار سوپ انڈے کی پٹیوں اور ہری پیاز سے سجا کر پیش کریں۔
Chef Gulzar ,
Posted By: saniya,