ایک بڑے پیالے میں موزریلا چیز، کٹا ہوا ہرا دھنیا، نمک، کالی مرچ اور مکس ہربز ڈالیں اور اچھی طرح مکس کریں۔
ایک دوسرے پیالے میں میدہ اور نمک ڈال کر اسے اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب اس گندھے ہوئے میدے سے پیڑا لیں اسے روٹی کی طرح پھیلا لیں اور چمچ سے اس پر تیل لگائیں پھر اس پر خشک میدہ چھڑکیں اور رول کرکے دوبارہ پیڑے جیسی شکل بنالیں۔
اب اس پیڑے کو دوبارہ روٹی کی طرح پھیلائیں اور اس میں چیز کا آمیزہ رکھ کر دوبارہ پیڑا بنائیں اور نرم ہاتھ سے تھپک کر دوبارہ روٹی کی طرح پھیلا لیں۔
اب برش کی مدد سے توے یا فرائنگ پین پر ہلکا سا تیل لگائیں اور اس پر پراٹھا ڈال کر اچھی طرح پکائیں تاکہ دونوں طرف سے زردی مائل سنہری اور خستہ ہوجائے۔
خستہ اور مزیدار چیز پراٹھا تیار ہے مزے سے کھائیں۔