میری پہلی زمہ داری میرا خاندان ہے پر کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جو فیملی میں زہر گھولنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ یہ الفاظ ہیں مشہور سینئر اداکار شبیر جان کے ۔ انہوں نے پہلی مرتبہ نجی زندگی سے متعلق ایک بڑی بات کہہ ڈالی ۔
ہوا کچھ یوں کہ دوران انٹرویو ان سے سوال کیا گیا کہ اب کون سا اداکار ہے جس کے ساتھ آپ کبھی کام نہیں کریں گے تو وہ کہنے لگے کہ میری زندگی میں زہر گھولنے کی کوشش کی گئی جس کی وجہ سے میں سعدیہ امام کے ساتھ کبھی کام نہیں کروں گا ۔ کیونکہ یہ واقعہ 2001 کا ہے جب ہم سوات میں کسی ڈرامے کی شوٹنگ کیلئے گئے ہوئے تھے۔
اس وقت میریہ اہلیہ بھی میرے ساتھ گئی ہوئی تھیں ، ایسے میں ایک دن سعدیہ امام کمرے میں داخل ہوئی اور اہلیہ سے سلام کر کے میرے ساتھ ایک حرکت کر ڈالی جو میری بیوی کو ناگوار گزری جس کی وجہ سے بہت مسئلہ ہو گیا تو میں نے بیوی سے یہ کہ ڈالا کہ آپ ناراض نہ ہو، میں آج وعدہ کرتا ہوں کہ آج سے کبھی اداکارہ سعدیہ امام کے ساتھ کام نہیں کروں گا ۔
یہ بات میں نے اس لیے اہلیہ سے کہی کیونکہ مجھے لگا کہ اب میری اور بیوی کی اس معاملے کے بعد طلاق بھی ہو سکتی ہے ۔ اور اس کے بعد مجھ کو بہت آفرز ہوئیں کہ آپ ان کے ساتھ کام کریں تو وہ میں ان لوگوں سے کہہ ڈیتا تھا کہ میں ویسے فیصلے بہت کم کرتا ہوں لیکن جو فیصلہ کر لیتا ہوں اس پر قائم رہتا ہوں ۔ اس کے علاوہ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم دونوں بہت اچھے دوست تھے جو اچھے سے ایک ساتھ کام کرتے تھے۔