اب ایک گھنٹے میں مزیدار پائے پک کر تیار ۔۔ شیف نے بتایا ذائقہ دار پائے پکانے اور اسے کُکر کے بغیر منٹوں میں گلانے کا طریقہ

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our اب ایک گھنٹے میں مزیدار پائے پک کر تیار ۔۔ شیف نے بتایا ذائقہ دار پائے پکانے اور اسے کُکر کے بغیر منٹوں میں گلانے کا طریقہ, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this اب ایک گھنٹے میں مزیدار پائے پک کر تیار ۔۔ شیف نے بتایا ذائقہ دار پائے پکانے اور اسے کُکر کے بغیر منٹوں میں گلانے کا طریقہ is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

بکرا عید پر گھر میں قربانی ہو اور پائے نہ بنیں ایسا ہوسکتا ہے کیا؟ پائے پاکستان میں نہ صرف عید قربان میں کھائے جاتے ہیں بلکہ یہ پورا سال صبح کے ناشتے کے طور پر شوق سے کھائے جاتے ہیں۔
پائے بناتے وقت ایک مسئلہ جو اکثر خواتین کو پیش آتا ہے وہ ہے اسے گلانا، اسلیئے آج کے فوڈز آپ کے لیئے لایا ہے مزیدار پائے بنانے اور اسے گلانے کا آسان طریقہ۔ تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں؛

پائے جلدی گلانے کا طریقہ:

سب سے پہلے پائے کو اچھی طرح پانی سے دھولیں تا کہ اس میں لگے بال وغیرہ نکل جائیں، اسکے بعد ایک پیالے میں 1 چمچ سرکہ اور 2 چمچ پپیتے کا پاؤڈر ڈال کر پانی شامل کریں اور اسے مکس کر کے پائے میں ڈال دیں۔ اسکے بعد 1 سے 2 گھنٹے اسے چھوڑ دیں، پھر پکانے میں استعمال کریں۔

پائے پکانے کا طریقہ:

۔ ایک دیگچی میں ایک چوتھائی کپ تیل ڈال کر گرم کریں پھر اس میں ثابت گرم مصالحے (کالی مرچ، لونگ، دارچینی، بڑی الائچی) اور 2 عدد پیاز کاٹ کر شامل کریں اور گولڈن براؤن ہونے پر اس میں 1 چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر پکائیں
۔ اب 2 ٹماٹروں کو پیس کر شامل کریں، اسکے بعد 1 چمچ نمک، 1 چمچ لال مرچ، 1 چمچ کالی مرچ پسی ہوئی، ½ چمچ ہلدی اور ½ کپ دہی ڈال کر بھونیں
۔ اسکے بعد اس میں پائے ڈال کر تھوڑی دیر مصالحے میں بھون کر دیڑھ لیٹر پانی شامل کر کے مکس کریں اور 15 منٹ کیلیئے ڈھکن لگا کر پکائیں، اس دوران ڈھکن ہٹانا نہیں ہے۔ آخر میں 1 چمچ دھنیا پاؤڈر، 1 چمچ گرم مصالحہ، ہری مرچ اور ہرا دھنیا شامل کر کے مزید 5 منٹ پکائیں
۔ لیجیئے مزیدار پائے تیار ہیں اب اسے روٹی کے ساتھ تناول فرمائیں!

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   3125 Views   |   29 Jun 2023
Related Recipes
Reviews & Comments