خواتین کا من پسند مٹر سیسن آگیا ! تو آج ہی بنائیں مزیدار شوربے والا روائتی چکن مٹر آلو کا سالن، جو سب کو بھائے

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our خواتین کا من پسند مٹر سیسن آگیا ! تو آج ہی بنائیں مزیدار شوربے والا روائتی چکن مٹر آلو کا سالن، جو سب کو بھائے, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this خواتین کا من پسند مٹر سیسن آگیا ! تو آج ہی بنائیں مزیدار شوربے والا روائتی چکن مٹر آلو کا سالن، جو سب کو بھائے is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

Chicken Matar Aloo

چکن مٹر آلو ایک مزیدار اور گھر گھر پسند کی جانے والی گریوی والی ڈش ہے جو آسانی سے بنتی ہے۔ چکن کی نرمی، آلو کا ذائقہ اور مٹر کی مٹھاس مل کر اس سالن کو مزید لاجواب بنا دیتے ہیں۔ روزمرہ کے کھانے سے لے کر مہمان نوازی تک، یہ ریسیپی ہر موقع پر سب کو پسند آتی ہے۔

تو آئیے آج جانتے ہیں اس کو بنانے کی آسان ترین ترکیب۔

اجزاء:

تیل: آدھا کپ

پیاز: 2 عدد

ادرک لہسن کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

نمک: آدھا کھانے کا چمچ

ہلدی: 1 چائے کا چمچ

لال مرچ پاؤڈر: آدھا کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر: آدھا کھانے کا چمچ

کشمیری مرچ پاؤڈر: آدھا کھانے کا چمچ

ٹماٹر: 2 عدد

ہری مرچ کا پیسٹ: 1 کھانے کا چمچ

چکن: آدھا کلو

مٹر: آدھا کلو

آلو: 250 گرام

ہرا دھنیا: حسبِ ضرورت

گرم مصالحہ پاؤڈر: 1 کھانے کا چمچ

ترکیب:

٭ پتیلی میں تیل ڈال کر پیاز کو گولڈن براؤن کر کے اس میں ادرک لہسن شامل کریں۔

٭ اب نمک، ہلدی، لال مرچ، دھنیا پاؤڈر، ٹماٹر اور ہری مرچ پیسٹ ڈال کر مکس کریں تھوڑی دیر۔

٭ پھر مرغی شامل کریں، مرغی بھن جائے تو اس میں مٹر اور آلو ڈال کر بھون لیں۔

٭ اسکے بعد پانی شامل کر کے شورما بنائیں، اور آلو گلنے تک ڈھکن لگا کر پکائیں۔

٭ تیل اوپر آجائے تو اس میں ہری مرچ، ہرا دھنیا اور گرم مصالحہ چھڑک کر چولہا بند کر دیں۔

٭ لیجیئے مزیدار شوربے والا مٹر چکن تیار ہے۔

By Salwa Noor  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   351 Views   |   17 Nov 2025
Related Recipes
Reviews & Comments
Get Alerts