گوبھی منچورین۔۔ سبزی کے شوقین افراد کے لیئے بہترین ڈش! ذائقہ ایسا کہ چکن بھول جائیں گے

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our گوبھی منچورین۔۔ سبزی کے شوقین افراد کے لیئے بہترین ڈش! ذائقہ ایسا کہ چکن بھول جائیں گے, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this گوبھی منچورین۔۔ سبزی کے شوقین افراد کے لیئے بہترین ڈش! ذائقہ ایسا کہ چکن بھول جائیں گے is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

Gobi Manchurian Recipe In Urdu

اجزاء

1. 1 درمیانی گوبھی

2. ¾ کپ میدہ

3. 1½ کھانے کا چمچ لہسن کا پیسٹ

4. 2 کھانے کے چمچ تیل

5. 1 کھانے کا چمچ کارن فلور

6. 1½ کھانے کا چمچ ادرک کا پیسٹ

7. 1 کپ باریک کٹی ہوئی پیاز

8. ¼ چائے کا چمچ اجینوموٹو

9. 1 کٹی ہوئی ہری مرچ

10. 2 سے 3 کھانے کے چمچ ٹماٹر ساس

11. 2 کھانے کے چمچ سویا ساس

12. باریک کٹا ہوا ہرا دھنیا (سجاوٹ کے لیے)

13. حسبِ ذائقہ نمک

14. حسبِ ضرورت پانی

ترکیب

1. گوبھی کو اچھی طرح دھو کر درمیانے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔

2. ایک برتن میں میدہ، کارن فلور، نمک اور پانی ڈال کر ہموار سا گاڑھا پیسٹ تیار کریں۔

3. اس میں ایک چائے کا چمچ ادرک اور لہسن کا پیسٹ شامل کریں۔

4. گوبھی کے ٹکڑوں کو اس پیسٹ میں ڈبو کر گرم تیل میں سنہری ہونے تک تل لیں اور ایک طرف رکھ دیں۔

5. ایک دوسری پین میں تیل گرم کریں، اس میں باقی ادرک اور لہسن کا پیسٹ، کٹی ہوئی پیاز اور ہری مرچ ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک بھونیں۔

6. اب اس میں اجینوموٹو، سویا ساس اور ٹماٹر ساس شامل کریں اور اچھی طرح مکس کریں۔

7. تلّی ہوئی گوبھی کے ٹکڑے ڈال کر اچھی طرح ملالیں تاکہ ساس گوبھی پر خوب اچھی طرح لگ جائے۔

8. آخر میں ہرے دھنیا سے سجاوٹ کریں اور گرم گرم پیش کریں۔

مزیدار گوبھی منچورین تیار ہے!

By Salwa Noor  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   999 Views   |   28 Oct 2025
Related Recipes
Reviews & Comments
Get Alerts