Looking for a delicious and healthy meal option. Try our صرف 10 منٹ میں خستہ چکی تیار.. اگر آپ کی چکی بھی نرم بنتی ہے تو جانیں اسے کراری کیسے بنائیں؟, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this صرف 10 منٹ میں خستہ چکی تیار.. اگر آپ کی چکی بھی نرم بنتی ہے تو جانیں اسے کراری کیسے بنائیں؟ is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.
اجزاء
مونگ پھلیاں
گڑ
بنانے کا طریقہ
سب سے پہلے مونگ پھلیوں کو بھون لیں اور کسی موٹے کپڑے کے اندر رکھ کر بیلن سے بیلیں اس طرح ان کا چھلکا نکل آئے گا. مونگ پھلیاں صاف کرلیں. اب پین میں ہلکا سا پانی ڈال کر گڑ کو پگھلائیں اور پکائیں. گڑ کو اتنا پکانا ہے کہ اس کا رنگ گہرا ہوجائے. ساتھ پیالے میں ٹھنڈا پانی رکھیں اور زرا سا گڑ نکال کر پانی میں ڈال کر ہاتھ سے چیک کریں. جب تک گڑ سخت نہ کو اسے پکاتے رہیں. البتہ آنچ دھیمی ہی رکھیں.
گڑ سخت ہوجائے تو مونگ پھلیاں ڈال کر کچھ دیر چلائیں اور گرم گرم ہی بٹر پیپر پر نکال کر بیلن سے بیلیں اور فوری طور پر ٹکڑے کر کے پلیٹ میں رکھ لیں. یہ کام گرم چکی میں ہی کرنا ہے ورنہ وہ ٹھنڈی ہو کر خراب ہوجاتی ہے. لیجیے خستہ کراری چکی تیار ہے.