ہوٹل کے باتھ روم میں پیدا ہونے والی 8 پاؤنڈ کی بچی۔۔ خوش ہو کر ہوٹل کے مالک نے کیا کیا؟

“میں اسپتال جانا چاہتی تھی لیکن پتا چلا وہاں بہت رش ہے و ایک مشہور ہوٹل میں اتر گئی وہاں اس قدر درد اٹھا کہ وہیں ڈلیوری کرنی پڑی۔ ہوٹل کے ملازمین نے میری بہت مدد کی اور باتھ روم میں میری بیٹی کا جنم ہوا“

یہ کہنا ہے الینڈریا ورتھی کا جن کا تعلق اٹلانٹا سے ہے۔ الینڈریا اور ان کے شوہر کی خوشی کی انتہا نہ رہی جب ان کی 8 پاؤنڈ کی صحت مند بچی دنیا میں آئی۔

بچی کا نام کیا رکھا؟

الینڈریا کے شوہر بھی ہوٹل کے ملازمین کے شکر گزار ہیں جنھوں نے ان کی بیوی کی بروقت مدد کی۔ اتنا ہی نہیں خوش نصیب جوڑے نے اپنی بچی کا نام بھی ہوٹل کی مشہور ڈش پر رکھا ہے “نگٹس“

ہوٹل کی طرف سے بچی کو قیمتی تحفے

بچی کے دادا دادی اور نانا نانی کو بھی یہ نام کافی پسند آیا ہے۔ ہوٹل کی انتظامیہ نے اس خوشی کے موقع پر بچی کو 500 ڈالر، ڈائپرز اور کھلونے بھی دیے ہیں۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   17537 Views   |   03 Dec 2022
Related Recipes
Reviews & Comments