انسانی جسم ایک ایسی مشین ہے جس کا ایک پُرزہ بھی خراب ہو جائے تو سارے پرزوں کی حرکت متاثر ہوتی ہے۔ اور مشین کے اندر کیا بیماری ہے یہ جاننے کے لئے بھی اس کے پُرزے یعنی انسانی اعضاء کو ہی جانچا جاتا ہے کہ آخر مسئلہ کہاں ہے؟
ہمارے ہاتھ ہمیں مختلف کام کرنے میں مدد دیتے ہیں اور یہی ہاتھ ہماری بیماریوں اور دیگر کمزوریوں کو بھی ظاہر کرنے میں بڑی مدد کرتے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ ہتھیلی کو درمیان سے 30 سیکنڈز تک دبانے سے انسان کے دل کی کیفیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
اگر کسی کو اپنے دل سے متعلق جاننا ہے کہ وہ صحیح سے کام کر رہا ہے یا نہیں، دل کی دھڑکن کی رفتار ہلکی ہے یا تیز یہ سب جاننا ہے تو بس بتائی گئی اس ٹپ پر عمل کریں اور جانیں کہ دل کیسا ہے؟
ٹپ:
۰ سیدھے ہاتھ کے انگھوٹے سے بائیں ہاتھ کی ہتھیلی کے درمیان زور دیں اور ۳۰ سیکنڈز کے لئے ایسے ہی چھوڑ دیں۔
۰ اس کے بعد جب آپ چھوڑیں گے تو آپ کو ہلکا سا سکون محسوس ہونے لگے گا اگر سکون محسوس ہو تو دل کی رفتار بلکل صحیح ہے۔
۰ اور اگر سکون محسوس نہ ہو اور ہتھیلی پیلی پڑ جائے تو سمجھیں کہ یہ خون کی کمی بھی ہے اور دل کی دھڑکن تیزی سے چل رہی ہے۔
۰ جتنی دیر تک آپ اس طرح انگھوٹے سے ہتھیلی دبائے رکھیں گے اسی دوران آپ محسوس کریں گے جس جگہ سے دبا رہے ہیں وہاں ایک اندرونی دبائو محسوس ہوگا جوکہ اس بات کی علامت ہے کہ دل سے جسم کو خون کی فراہمی بلکل صحیح طرح کی جا رہی ہے۔
اس لئے گھبرائیں نہیں لیکن اگر آپ آپ کا ہاتھ سُن ہو جائے یا اکڑ جائے تو فوری ڈاکٹر سے رابطہ کرلیں یہی آپ کی صحت اور دل کے لئے مناسب ہے۔