سنک کو دیکھتے ہی کراہت آتی ہے ۔۔ اگر آپ کے باتھ روم کا سنک بھی اتنا گندہ ہوگیا ہے تو جانیں اس کو نئے جیسا کرنے کا وہ طریقہ جو ہوٹل میں استعمال کیا جاتا ہے؟

گھر تو صاف ستھرے سب ہی کو اچھے لگتے ہیں لیکن کچھ لوگوں کا باتھ روم اور سنک اس قدر گندہ اور خراب ہوتا ہے کہ دیکھ کر کراہت محسوس ہوتی ہے یوں لگتا ہی نہیں کہ گھر میں صاف صفائی کا کوئی نظام بھی ہے۔ جب تک سنک دھلا ہوا چمکدار نہ ہو یا بیسن میل کچیل سے پاک نہ ہو وضو بھی کرنے کا دل نہیں چاہتا۔ اگر آپ کے گھر کا کوئی سنک یا بیسن اس طرح گندہ ہو رہا ہے یا پرانا ہونے کی وجہ سے تبدیلی مانگ رہا ہے تو پوہڑ نہ بنیں بس کے فوڈز کی بتائی گئی یہ ٹپ آزمائیں اور اس کو چمکا لیں۔

ٹپ:

٭ 2 چمچ کاسٹک سوڈا، ایک جگ گرم پانی، 2 چمچ سرکہ اور ایک اینو کا ساشے بالٹی میں ڈال کر کسی بڑے چمچ یا ڈنڈے کی مدد سے مکس کرلیں۔ یہ خیال رہے کہ اپنا ہاتھ اس میں براہِ راست نہ ڈالیں، کہیں کیمیکلز کی موجودگی کی وجہ سے ہاتھ جل نہ جائے۔
٭ اب 5 منٹ کیلئے اس کو یونہی چھوڑ دیں۔
٭ پھر ہاتھ میں فوم کے دستانے پہن لیں۔
٭ ایک مگ میں یہ کیمیکلز والا پانی لیں اور سنک یا بیسن پر ڈالیں، کچھ اس طرح جیسے کہ آپ اس کو دھو رہے ہوں۔
٭ اب اس کو برش کی مدد سے رگڑیں۔ آپ دیکھیں گی کہ گندگی اور میل خود بخود جھاگ بن کر نکلنے لگے گی اور 10 سے 15 منٹ میں یہ بالکل صاف ہو جائے گا۔

ہوٹل والے کیسے باتھ روم دھوتے؟

بڑے ہوٹلوں میں صفائی کرنے والے کلینرز کی جگہ کاسٹک سوڈے کے ساتھ یہ چیزیں ڈال کر باتھ روم اور کمروں کی صفائی کی کرتے ہیں تاکہ زیادہ محنت سے رگڑنا نہ پڑے اور صفائی مکمل ہو جائے۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1694 Views   |   29 Sep 2022
Related Recipes
Reviews & Comments