ہلدی اور کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

ہلدی اور کالی مرچ دونوں ہی بے شمار طبی فوائد کی حامل ہیں لیکن اب ماہرین نے انہیں ملا کر استعمال کرنے کے صحت کے لیے حیران کن فائدے بتا دیئے ہیں۔
ماہرین نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ہلدی اور کالی مرچ کا آمیزہ خواتین کو چھاتی کے کینسر سے محفوظ رکھنے میں بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔اگر کسی خاتون کو یہ موذی بیماری لگ جائے تو یہ آمیزہ اس کے علاج میں بھی مدد دیتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہلدی اور کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے سے آپ موٹاپے سے بچ سکتے ہیں۔
اس کے علاوہ یہ انفلیمیشن اور مختلف قسم کے درد سے نجات دلاتا ہے۔
ڈپریشن کا خاتمہ کرتا ہے اور کئی اقسام کے کینسر سے بچاتا ہے۔
ہلدی اور کالی مرچ ملا کر استعمال کرنے کے یہ جادوئی فوائد بتانے کے بعد ماہرین نے اسے استعمال کرنے کے طریقے بھی بتائے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ آپ اس آمیزے کو کسی بھی طرح کے کھانے میں ڈال کر کھا سکتے ہیں یا جوس وغیرہ میں ڈال کر پی سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ آپ براہ راست یہ دونوں چیزیں ملا کر بھی کھا سکتے ہیں۔ صرف آدھا چمچ ہلدی لیں اور ایک چوتھائی چمچ کالی مرچ۔ انہیں مکس کرکے چمچ کے ذریعے اپنے منہ میں ڈالیں اور اوپر سے پانی پی لیں۔ دن میں دو بار صبح شام یہ آمیزہ لیں اور اس کے جادوئی فوائد دیکھیں۔

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5184 Views   |   15 Jul 2020
Related Recipes
Reviews & Comments