گردن کی لکیریں دیکھنے میں تو بری لگتی ہیں ساتھ ہی اگر گلے میں کوئی زیور پہنا جائے تو دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کیوں کہ یہ سارا حسن خراب کردیتی ہیں۔ آج ہم آپ کو اس مسئلے سے نمٹنے کے کچھ ٹوٹکے بتارہے ہیں۔
ڈاکٹر ام راحیل گردن سے لکیریں ختم کرنے کے لئے بتاتی ہیں کہ ایک پیالی دہی میں آدھی پیالی پسا ہوا گڑ ڈالیں اور نہانے سے پہلے گردن اور کہنی وغیرہ پر لیپ کرلیں اور خشک ہوجائے تو نہا لیں۔ اس سے گردن سے میل اور لکیریں ختم ہوجائیں گی۔
اشیاء
گردن سے لکیریں ختم کرنے کے لئے آپ کو چاہئیے دو چائے کا چمچ بیسن، آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا، لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ(اگر جلد خشک ہے تو آدھا چائے کا چمچ لیں)، آدھا چائے کا چمچ ناریل یا بادام کا تیل اور آدھا چمچ دہی۔
طریقہ استعمال
اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کرلیں اور اپنی گردن دھو لیں۔ ایک تولیہ کو پانی میں بھگو کر اچھی طرح نچوڑ کر گردن کو اس سے صاف کرلیں۔ اور برش کی مدد سے آمیزے کی ایک پتلی تہہ گردن پر لگائیں۔ دس منٹ اس ماسک کو لگانا ہے اور گردن کو بالکل سیدھا رکھنا ہے۔ دس منٹ بعد ہلکے ہاتھوں سے اوپر کی جانب رگڑتے ہوئے ماسک کو اتار لیں۔ بہترین نتائج کے لئے یہ ماسک ہفتے میں تین بار استعمال کریں۔ آپ کو واضح فرق محسوس ہوگا۔
احتیاط
یہ ٹوٹکہ مشہور اداکارہ اور وی لاگر غزل صدیقی نے اپنی ویڈیو میں شئیر کیا ہے۔ غزل مختلف پروگرامز کی میزبانی کرچکی ہیں جس کی وجہ سے انھیں لوگوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے کافی ٹوٹکے پتا ہیں۔ البتہ کسی بھی قسم کی حساسیت سے بچنے کے لئے پہلے ٹوٹکے کو جسم کے کسی چھوٹے حصے پر آزما لینا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔