شاہین آفریدی اور بابر اعظم کیا کھاتے ہیں؟ جانیں ان چند کھانوں کے بارے میں جو مشہور کھلاڑی فٹ رہنے کے لئے لازمی کھاتے ہیں

آج کل اداکاروں سے زیادہ کھلاڑی مشہور ہیں۔ ہر نوجوان چاہتا ہے کہ شاہین آفریدی اور بابر اعظم جیسی فٹنیس حاصل کرسکے۔ آج کے آرٹیکل میں ہم بتائیں گے کہ مشہور کھلاڑی ایسا کیا کھاتے ہیں جو اسمارٹ بھی رہتے ہیں اور ان کی کارکردگی بھی کما کی ہوتی ہے۔

مس آمنہ ذاکر کلینیکل نیوٹریشنسٹ یعنی ماہر غذائیت ہیں۔ مرہم ٹی وی کے وی لاگ میں انھوں نے بتایا کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی بڑھانے کے لئے ان کی خوراک مشہور ماہر غذائیت تیار کرتے ہیں۔ ان کے کھانے ہائی پروٹین والی ڈائیٹ پر مشتمل ہوتے ہیں جن میں گوشت شامل ہوتا ہے۔ کاربوہائیڈریٹ ان کے جسم کو فوری توانائی دیتا ہے۔ کاربوہائیڈریٹ کے لئے کھلاڑیوں کو پھل اور سبزی پر مشتمل غذائیں دی جاتی ہیں۔

کھیل کے دوران انرجی ڈرنکس

جہاں تک انرجی ڈرنکس کا سوال ہے تو اس کے لئے بھی ایتھلیٹس کو ایسی سبزیوں اور پھلوں کے جوس دیے جاتے ہیں جن میں وٹامن کے کثرت سے موجود ہو کیوں کہ یہ وٹامن ہڈیوں کو طاقت اور مضبوطی بخشتا ہے۔

ہڈیوں کے لئے اہم وٹامن ڈی

کھلاڑیوں کے لئے ایک اہم چیز وٹامن ڈی بھی ہے جس کا بنیادی ذریعہ سورج کی روشنی ہے۔ اس کے علاوہ انڈے اور کیپسول کے ذریعے بھی یہ وٹامن حاصل کیا جاتا ہے۔

کیلشیم کے لئے غذائیں

کیلشیم حاصل کرنے کے لئے ڈیری مصنوعات یعنی دودھ، دہی اور انڈے وغیرہ کھانے کے لئے دیے جاتے ہیں اور وٹامن کے کے حصول کے لئے سبزی، پھل اور خاص طور پر کھیرے کا جوس بنا کر پیا جاتا ہے۔

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   809 Views   |   24 Feb 2023
Related Recipes
Reviews & Comments