ریحام خان کے گھر شہنایاں۔۔ جی ہاں عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے تیسری شادی کر لی ۔ جس کی اطلاح انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر شیئر کر کے دیں ۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد آپکو ہم یہ بتائے چلتے ہیں کہ انہوں نے اپنی تیسری شادی کا آج سے کچھ ماہ پہلے ہی کہہ دیا تھا ۔
مشہور نجی ٹی وی کے پروگرام میں انہوں نے بتایا کہ ہم یہاں پاکستان میں ہی رمضان میں ایک افطاری پر گئے تو وہاں ہماری بڑی بہن جیسی ایک خاتون ہیں انہوں نے کہا کہ مجھ کو معلوم ہے کہ تمہاری 2شادیاں پہلے ہو چکیں ہیں ، تو بتاؤ تمہارا ہاتھ دیکھوں۔مجھے ہاتھ دیکھنا آتا ہے اچھے سے ۔ جس پر انہوں نے میرا ہاتھ دیکھا اور کہا کہ ویسے مجھے تمہارے 2 شادیوں والی لکیریں تو نظر نہیں آ رہی ہیں ۔
بہرحال یہ ایک تیسری لائن ضرور ہے یعنی کہ تمہاری تیسری شادی بھی ہو گی۔اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مجھے مہندی لگانا اچھا نہیں لگتا لیکن ایسا بھی نہیں ہے کہ مجھے مہندی بری لگتی ہو،وجہ یہ ہے کہ شروع سے مہندی لگائی ہی نہیں ۔ بس اب چھوٹی بیٹی میری بیٹی بالکل دیسی ہے تو اس کی فرمائش پر کبھی کبھار لگا لیتی ہوں ۔
واضح رہے کہ 2015 میں انہوں نے دوسری شادی عمران خان سے کی مگر صرف 10 مہینے بعد اکتوبر 2015 میں ان کی طلاق ہو گئی اور ان کی پہلی شادی 1993 میں ہوئی اور 2005 میں یہ شادی بیخ طلاق پر ختم ہوئی ۔یاد رہے کہ پہلی شادی سے ان کے 3 بچے ہیں جوکہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔