“ماں آپ کا بیٹا ابھی زندہ ہے اور وہ آپ کو ڈھونڈ رہا ہے“
سالوں بعد مصر کی ریڈا محمد الکورنی کو یہ پیغام ملا تو ان پر شادی مرگ کی کیفیت طاری ہوگئی۔ یقین نہیں آتا تھا کہ جس بیٹے کو 43 برس پہلے وہ کھو چکی ہیں وہ زندہ ہے اور ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
ماں میں زندہ ہوں
یہ دلچسپ واقعہ پیش آیا اردن میں جہاں وسام نامی شخص نے برسوں پہلے بچھڑی ماں کی دوبارہ تلاش شروع کی اور اس بار انٹرنیٹ کا سہارا لیا۔ وسام نے ماں کا نام لکھا اور پیغام میں لکھا کہ “ماں میں زندہ ہوں اور آپ کو تلاش کررہا ہوں“
جب ماں کو پتا چلا تو۔۔
لوگوں نے اس جذباتی پوسٹ کو اس امید پر شیئر کرنا شروع کیا کہ ماں بیٹا ایک دوسرے سے مل جائیں اور پھر یہی ہوا۔ وسام کہتے ہیں کہ میرے ایک رشتے کی خالہ نے یہ پوسٹ دیکھ کر میری ماں کو اطلاع دی اور اس طرح میں اپنی ماں سے ملا جو اب کافی بوڑھی ہوچکی ہیں لیکن اپنے بیٹے کو وہ پہچان گئیں۔
وسام کی ماں کا کہنا ہے کہ “اتنے برسوں بعد بیٹے کو دیکھ کر مجھے نئی زندگی ملی ہے۔ اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمیں ملوا دیا“
مایوس ہوچکا تھا
جبکہ وسام کا کہنا ہے کہ وہ ماں کو ڈھونڈنے کی کئی بار کوشش کرچکے ہیں اور مصر بھی جاچکے تھے لیکن پھر مایوس ہوگئے تھے البتہ اب وہ ماں کو دوبارہ پا کر بے انتہا خوش ہیں۔