گُڑ ان میٹھی چیزوں میں سرِ فہرست ہے جن کے نقصان کم سے کم اور فائدے بیشمار ہیں کیونکہ یہ تمام تر قدرتی چیزوں سے مل کر بنتا ہے۔ جس کھانے میں گُڑ ڈال دیا جائے یا پھر اس کو یونہی کھایا جائے اس سے مزیدار ذائقہ بھی آتا ہے اور کھانے میں اچھا بھی لگتا ہے۔ تازہ گُڑ کی تو بات ہی کچھ نرالی ہے۔
افتخار احمد نے ایک ویڈیو بناتے ہوئے گُڑ بنانے کا اصل طریقہ دکھایا اور بتایا کہ 10 من گنے سے صرف ایک من گُڑ نکلتا ہے۔ اس کو بنانے کے لیے گنے کی فصل کے کاشت ہونے کا انتظار کرنا پڑتا ہے۔ یہ کیسے بنتا ہے ویڈیو دیکھیں:
گھر میں کیسے بنائیں؟
گُڑ کو گھر میں بنانے کے لیے آپ گنے کا جوس بازار سے خرید لائیں یا پھر الیکٹریکل بلینڈر خرید لیں جس سے گنے کا جوس نکال سکیں۔ پھر اس جوس کو اتنا پکائیں کہ یہ اس میں زیادہ سے زیادہ سفید فیومز نظر آنے لگیں یعنی جھاگ ابل ابل کر آئیں اس وقت میں میٹھا سوڈا اور گنے کے چھلکوں کا چُورا شامل کرکے خوب پکائیں۔ جب یہ گاڑھا مادہ تیار ہو جائے گا تو اس کو کسی بڑے تھال میں نکال لیں اور چھوٹے چھوٹے قتلے کاٹ لیں۔ پھر ان کو سُکھا کر استعمال کرلیں، یہ سب سے آسان طریقہ ہے گھر میں گُڑ بنانے کا۔