ناریل کے تیل سے غرارے کرنے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیئے سالوں پرانے اس نسخے کے حیرت انگیز فوائد

تیل سے غرارے کرنا منہ اور دانتوں کی صحت سمیت کئی مسائل کا ایک قدیم علاج ہے، آج کے دور میں ماؤتھ واش سے غرارے کئے جاتے ہیں جبکہ پہلے کے دور میں کیمیکل والے ان ماؤتھ واش کی جگہ غرارے کرنے کے لئے مختلف تیل استعمال کئے جاتے تھے۔
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ناریل کے تیل کے غرارے کرنے سے آپ کو کون سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں اور ایسا کرنے سے آپ کے کون سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔

• ناریل کے تیل سے غرارے کرنے کے فوائد

• منہ کی صحت

ناریل کے تیل سے غرارے کرنے سے منہ کی بدبو در ہوتی ہے اس تیل میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں اس لئے یہ منہ سے بدبو پیدا کرنے والے جراثیم کا خاتمہ کرتا ہے اور مسوڑھوں کی سوزش، جلن یا منہ کے چھالے ختم کرتا ہے۔

• دانتوں کے مسائل

اکثر لوگوں کے دانتوں سے برش کرنے اور زیادہ کیمیکل والے ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنے سے قدرتی چمک ختم ہو جاتی ہے ایسے میں اگر ناریل کے تیل سے غرارے کئے جائیں تو منہ کے مسائل دور ہونے کے ساتھ ساتھ دانتوں کی پیلاہٹ بھی دور ہو گی دانتوں میں چمک آئے گی اور دانتوں سے کیڑا بھی دور ہوگا۔ • ہاضمے کے لئے مفید

یہ بات تو سب ہی جان چکے کہ ناریل کے تیل سے غرارے کرنے سے منہ اور دانتوں کے مسائل دور ہوتے ہیں لیکن یہ بات بہت ہی کم لوگ جانتے ہیں کہ ناریل کے تیل سے غرارے کرنے سے ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے۔
جی ہاں! ناریل کے تیل سے جب آپ غرارے کرتے ہیں تو کچھ مقدار میں تیل آپ کے معدے میں بھی پہنچتا ہے اور اس سے آپ کے معدے میں موجود زہریلے مادے خارج ہوتے ہیں ناریل کا تیل معدے کو کھائی جانے والی چیزوں سے غذائی اجزاء جذب کرنے میں مدد دیتا ہے اس سے کھانا جلدی ہضم ہوتا ہے اور تیزابیت بھی نہیں ہوتی جبکہ آنتوں سے بھی زہریلے مادوں کا اخراج ممکن ہوتا ہے۔
اگر آپ بھی اپنے، منہ، دانتوں اور معدے کی صحت یقینی بنانا چاہتے ہیں تو ناریل کے تیل سے غرارے کرنے چاہیئے۔

تیل سے غرارے کیسے کئے جائیں؟

ایک سے دو کھانے کے چمچ ناریل کے تیل کو منہ میں لیں اور اسے اچھی طرح دانتوں جبڑوں اور مسوڑھوں میں گھمائیں کم سے کم 1 سے 2 منٹ تک ایسا کریں اور پھر تیل بیسن میں تھوک دیں یاد رہے کہ آپ یہ تیل پی نہیں سکتے کیونکہ اس میں جراثیم آ جاتے ہیں اس لئے اسے پھینک دینا چاہیئے۔

By Sadia  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   3165 Views   |   14 Sep 2021
Related Recipes
Reviews & Comments