چہرے پر جھٹ پٹ نکھار کیلئے کچھ اور نہ کیجیئے بس باورچی خانے کا رُخ کیجئے ۔۔ جانیں باورچی خانے میں موجود کون سی چیزوں سے چہرے کا نکھار بڑھایا جا سکتا ہے؟

اکثر خواتین کو اچانک کسی شادی، منگنی یا پارٹی میں جانا ہو تو سب سے پہلے یہ خیال آتا ہے کہ پارلر جانا ہے، لیکن اب پارلر جانے کی ضرورت نہیں، بس اپنے باورچی خانے کا ایک چکر لگائیں آپ کو وہیں اپنے فیشل کے لئے سب کچھ مل جائے گا۔
جی ہاں! کیونکہ آج ہم آپ کو بتانے والے ہیں آپ کے باورچی خانے میں موجود چند ایسی چیزوں کے بارے میں جن سے آپ گھر پر ہی پارلر جیسا فیشل کر سکیں گے تو آیئے پھر شروع کرتے ہیں۔

کچن میں دستیاب اشیاء سے جھٹ پٹ فیشل کیسے کیا جائے ؟

اگر آپ کسی بھی دعوت میں جانے کے لئے جھٹ پٹ فیشل کرنا چاہتی ہیں تو سب سے پہلے کسی آئلی کریم سے اپنے چہرے کا مساج کریں اور انگلیوں کے پور سے ہلکے ہلکے چہرے کو مساج کریں اب 15 منٹ بعد چہرہ دھو لیں اور کسی تولیہ کو گرم پانی میں بھگو کر اسے چہرے پر رکھ لیں یا برتن میں گرم پانی لے کر تولیہ کی مدد سے خود کو ڈھانپ کر بھانپ لیں۔ اب جب چہرے پر خوب پسینہ آئے تو ٹشو کی مدد سے اسے صاف کریں اور عرقِ گلاب چھڑک لیں۔

• ماسک بنانے اور لگانے کا طریقہ

اب 2 چمچ بیسن میں دودھ، لیموں کا رس، شہد اور سب سے ضروری جُز ٹماٹر کا خوب پسا ہوا گودا شامل کر لیں، اسے اچھی طرح مکس کریں اور چہرے پر لگائیں، اسے بازوؤں اور گردن پر بھی لگائیں اور پھر مساج کریں جب آدھا سوکھ جائے تو اب کھیرے کے باریک قتلون کو دودھ میں بگھو کر آنکھوں پر رکھ لیں۔
اب 15 منٹ بعد سرکیولر موشن میں چہرے کا مساج کریں اور دھو لیں، اب دودھ کی بلائی سے 15 منٹ تک آنکھوں کے گِرد سیاہ ہلکوں کا مساج کریں اب کسی اچھے فیس واش سے منہ دھو کر پورے چہرے اور گردن پر عرقِ گلاب چھڑک لیں۔
اس گھریلو فیشل سے چہرے پر قدرتی چمک آئے گی نکھار بڑھے گا اور آپ کو مل جائے گا گھر بیٹھے پارلر جیسا وائیٹنگ فیشل۔

By Sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   11973 Views   |   20 Sep 2021
Related Recipes
Reviews & Comments