انڈا بنا لو تو برتن سے بُو جاتی نہیں ۔۔ جانیں ایسی کمال کی ٹپ، جو کرے منٹوں میں برتنوں سے ہر طرح کی بدبو کو دور

Looking for a delicious and healthy meal option. Try our انڈا بنا لو تو برتن سے بُو جاتی نہیں ۔۔ جانیں ایسی کمال کی ٹپ، جو کرے منٹوں میں برتنوں سے ہر طرح کی بدبو کو دور, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this انڈا بنا لو تو برتن سے بُو جاتی نہیں ۔۔ جانیں ایسی کمال کی ٹپ، جو کرے منٹوں میں برتنوں سے ہر طرح کی بدبو کو دور is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.

برتن دھونے کیلیئے صرف ڈش واشر سے کام نہیں چلایا جا سکتا ہے کیونکہ بعض اوقات بھرپور طریقے سے برتن دھونے کے بعد بھی برتنوں میں بدبو رہ جاتی ہے، خاص طور پر انڈے، پیاز، لہسن یا مچھلی وغیرہ کے برتنوں میں۔

دنیا بھر کے باورچی پیاز، مچھلی اور انڈوں کی بدبو سے نجات کے لیے گرم پانی کا مشورہ دیتے ہیں۔ اسکے علاوہ یہاں باورچی خانے کے کچھ عام اجزاء ہیں جن کے استعمال سے آپ اس مسئلے سے چھٹکارا پا سکتی ہیں۔

بیکنگ سوڈا کا استعمال کریں:

جب بھی ہم کسی چیز کو صاف کرنے کا سوچتے ہیں تو سب سے پہلے بیکنگ سوڈا ذہن میں آتا ہے، ہے نا؟ یہ اپنی غیر معمولی صفائی کی خصوصیات کے لیے جانا جاتا ہے اور یہ آپ کو برتنوں کی بدبو سے نجات دلانے میں بھی مدد کرے گا۔ برتن میں پانی بھریں اور پھر اس میں بیکنگ سوڈا چھڑک دیں، چند منٹ رہنے دیں پھر دھولیں۔ یا پھر بیکنگ سوڈا ڈال کر اسے رگڑیں اور تھوڑی دیر رکھنے کے بعد دھولیں۔

لیموں:

آپ کو بس یہ کرنا ہے کہ بدبودار برتنوں کو آدھے کٹے ہوئے لیموں سے کئی منٹ تک رگڑیں اور کناروں پر خصوصی توجہ دیں جو اکثر چھوٹ جاتے ہیں اور پھر 20 منٹ تک ایسے ہی چھوڑ دیں اسکے بعد گرم پانی سے دھو لیں۔

سفید سرکہ:

اپنے برتنوں کو صاف کرنے کے لیے، آپ کو سب سے پہلے انہیں پانی سے دھونا ہے۔ اب ان میں تھوڑا سرکہ ڈال دیں۔ تھوڑی دیر بعد دوبارہ دھو لیں۔ آپ یہ دیکھ کر حیران رہ جائیں گے کہ برتن کی بُو کتنی جلدی ختم ہو جاتی ہے۔

دار چینی کا استعمال کریں:

کیا آپ جانتے ہیں دارچینی کو برتنوں کی بدبو سے نجات دلانے کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ دار چینی کی خوشبو مضبوط ہوتی ہے اور یہ تیز بو کو چھپانے کے لیے اچھی طرح کام کرتی ہے۔ مزید برآں، دار چینی میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہیں، جو جراثیم کو مارنے میں بھی مدد دیتی ہیں۔ آپ برتنوں میں دار چینی کی کچھ چھڑیوں کو ابال سکتے ہیں یا اسی مقصد کے لیے دار چینی کا پاؤڈر استعمال کر سکتے ہیں۔

By Salwa  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   2323 Views   |   18 Jul 2023
Related Recipes
Reviews & Comments