Looking for a delicious and healthy meal option. Try our گوشت کو ذائقہ دار بنانے کا راز۔۔ اب بنائیں گوشت کے لذیذ کباب وہ بھی بلکل انوکھے انداز میں، جو کھائے کھاتا رہ جائے, it's a perfect choice for those in search of easy and simple recipes that cater to both taste and nutrition. You can find this fantastic recipe in both Urdu and English, making it accessible to a wide audience. Whether you're a seasoned chef or a beginner in the kitchen, this گوشت کو ذائقہ دار بنانے کا راز۔۔ اب بنائیں گوشت کے لذیذ کباب وہ بھی بلکل انوکھے انداز میں، جو کھائے کھاتا رہ جائے is a versatile option that promises a mouthwatering experience. Enjoy the simplicity of our easy recipes while savoring the goodness of a homemade, healthy meal.
ویسے تو کباب ہر دل عزیز پکوان ہے جسے بچے اور بڑے بہت ہی شوق سے کھاتے ہیں. خواتین بھی فریج میں مختلف قسم کے کباب بنا کر رکھنا پسند کرتی ہیں تاکہ جب کوئی مہمان آئے تو آسانی سے فرائی کرکے دیا جاسکے. پاکستانی، ہندوستانی اور ترکش کباب تو آپ سب نے ہی بنائے اور کھائے ہونگے۔ اسی لیئے آج ہم آپکو بتانے جارہے ہیں آذربائجان اسٹائل کے کباب جو یقینا آپ سب کو بہت پسند آئیں گے۔
اس کباب کو بنانے کیلیئے آپکو جو چیزیں درکار ہیں وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
اجزاء:
600 گرام قیمہ
1 بڑی پیاز
لہسن کے جوئے 4 عدد
نمک
کالی مرچ
لال مرچ کٹی ہوئی
انڈا 1 عدد
آلو 2 عدد
70 گرام چیز
ہرا دھنیا
کباب بنانے کا طریقہ:
سب سے پہلے قیمے میں کچلی ہوئی پیاز، لہسن، نمک، کالی اور لال مرچ، اور انڈا ڈال کر ہاتھوں سے مکس کرلیں اور اسے ایک طرف رکھ دیں. پھر آلو ابال کر اسے میش کرلیں، اب اس میں چیز، دھنیا، نمک اور کالی مرچ شامل کرکے مکس کرلیں
جب دونوں مکسچر تیار ہوجائیں تو آلو والے مکسچر کے کباب بنالیں مُٹھی کی شکل میں اور قیمے کے مکسچر کو چپلی کباب کی طرح چپٹا کرکے اوپر آلو کی ٹکی رکھ کے چاروں طرف سے اچھے سے قیمے سے ڈھاک کر لمبے کباب کی شکل دے دیں. آپ چاہیں تو اسے ایسے ہی ڈیپ فرائی کرلیں یا پھر انڈا اور بریڈ کرمز لگا کر فرائی کرلیں. مزیدار آزدبائجان اسٹائل کباب تیار ہیں۔