برطانیہ میں ایک انوکھے طرز کا واقعہ پیش آیا جہاں خاتون کی کپڑوں کی دکان میں پانچ سالہ بچے سے مشابہ دکھائی دینے والے مجسمے کو دیکھ کر سب ہکا بکارہ گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی کاؤنٹی ویلز سے تعلق رکھنے والی خاتون لوئیز اپنے بیٹے سے ہوبہو مماثلت رکھنے والا مجسمہ کپڑوں کے اسٹور میں دیکھ کر حیران رہ گئی، جسے سب سے پہلے لوئیز کی بھتیجی نے دیکھا تھا۔
لوئیز کی بھتیجی نے مجسمہ دیکھ کر حیرت زدہ ہوتے ہوئے اس مجسمے کی تصویر فوری طور پر لوئیز کو بھیجی جسے دیکھ کر وہ دنگ رہ گئی اور تصویر اپنے بیٹے کو بھی دکھائی۔
برطانوی خاتون کے 5 سالہ بیٹے آسٹن نے تصویر دیکھ کر حیرانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو میں ہوں، میں وہاں کیا کر رہا ہوں بعد میں اسے احساس ہوا کہ تصویر میں نظر آنے والا بچہ وہ نہیں بلکہ ایک ڈمی ہے۔
اس واقعے کے بعد بیٹے کی والدہ نے اس کپڑوں کی دکان پر جانے کا فیصلہ کیا تاکہ اپنے بیٹے کے ہمشکل مجسمے جو سامنے دیکھ سکیں۔

حیقیقت میں مجسمہ دیکھ کر لوئیز نے کہا کہ سچ میں، میں اس پر یقین نہیں کرسکتی، اولاد کو والدین سے زیادہ اور کوئی نہیں جان سکتا۔