سونف اور مسری کو ملاکر کھانا بیشتر افراد کو پسند ہے۔ یہ سانس کی تازگی کے ساتھ ساتھ نظام انہضام کے لیے بھی انتہائی مفید ہے۔ اگر آپ بھی اس میٹھے پتھر سے دور رہتے ہیں تو اس کے فوائد جان کرآپ اس کے استعمال کا معمول بنالیں گے۔
اگر یقین نہیں آتا تو اس کے درج چند فوائد آپ کو قائل کرنے میں معاون ثابت ہوں گے۔
۱۔ کھانے کے بعد چٹکی بھر مسری اور سونف کو ملا کر کھانے سے سانسوں کی ناخوشگوار بُوکو دور ہوتی ہے، نیز ہاضمہ فوری کام شروع کر دیتا ہے۔
۲۔ مسری کھانے کے خون کی کمی پوری ہوتی ہے۔
۳۔ مسری کا استعمال یاداشت کو بہتربناتاہے، جبکہ دماغی تھکاوت بھی کم کرتا ہے۔
گرم دودھ میں مسری کی کچھ مقدار ملا کر سونے سے پہلے پی لیں، یہ یاداشت بہتر بنانے کے لیے موثر ٹوٹکے کی طرح کام کرتی ہے۔
۴۔ مسری کو پانی میں حل کرکے پینا بینائی کو مستحکم رکھنے اور اسے بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔
۵۔منہ کا ذائقہ بہتر بنانے کے ساتھ یہ کھانے کے بعد طاری ہونے والے بھاری پن کو دور کرکے جسمانی توانائی کی سطح بڑھاتی ہے۔
ناک سے خون کو روکنے میں ممکنہ طور پر مددگار
ہوسکتا ہے کہ سننے میں حیران کن لگے مگر مصری نکسیر پھوٹنے کے بعد ناک سے بہنے والے خون کو فوری روکنے میں مدد دیتی ہے، اس کے لیے بس مسری کے ٹکڑے پانی میں ڈالیں اور کسی حد تک گھلنے کا انتظار کریں۔ اس کے بعد پانی کے چند قطرے ناک میں ڈالنا فوری طور پر خون روکتا ہے۔
انتباہ
ویسے تو مسری کے متعدد فوائد ہیں مگر یہ بات ذہن میں رکھنے کی ضرورت ہے کہ چونکہ اس میں مٹھاس کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے تو اسے زیادہ مقدار میں استعمال سے گریز کرنا چاہئے، ذیابیطس کے مریضوں کو اس سے دور رہنا چاہئے جبکہ استعمال کو معمول بنانے سے پہلے ڈاکٹر سے بھی مشورہ کریں۔